🗓️
سچ خبریں:امریکہ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے سربراہان نے بحرالکاہل میں چین کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک پیکیج کی نقاب کشائی کی۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے سربراہان مملکت اپنے چین مخالف اقدامات کے سلسلے میں ملاقات کر رہے ہیں، وائٹ ہاؤس کے اعلان کے مطابق اس ملک کے صدر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے رہنماؤں کی میزبانی کر رہے ہیں اور اس ملاقات میں آسٹریلیا کو جوہری آبدوزیں فراہم کرنے کے منصوبے کی نقاب کشائی کی جائے گی۔
روئٹرز کے مطابق یہ کاروائی ہندوستان اور بحرالکاہل کے سمندروں میں چین کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کی گئی ہے،جو بائیڈن، آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی اور برطانوی وزیر اعظم رشی سنک AUKUS منصوبے کی تفصیلات کی تصدیق کرنے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس منصوبے کا اعلان پہلی بار 2021 میں سان ڈیاگو، کیلیفورنیا میں امریکی بحریہ کے اڈے پر کیا گیا تھا،امریکی حکام نے اعلان کیا کہ آسٹریلیا 2030 کی دہائی کے اوائل میں امریکہ سے تین ورجینیا کلاس جوہری آبدوزیں خریدے گا اور ضرورت پڑنے پر اس ملک کو مزید دو آبدوزیں فراہم کی جائیں گی۔
سہ فریقی AUKUS معاہدے میں کئی مراحل شامل ہیں، جن کی بنیاد پر آنے والے سالوں میں کم از کم ایک امریکی آبدوز آسٹریلوی بندرگاہوں میں داخل ہو جائے گی اور 2030 کی دہائی کے اواخر میں برطانوی ڈیزائن اور امریکی ٹیکنالوجی والی دیگر آبدوزیں کینبرا حکومت کو فراہم کی جائیں گی۔
مشہور خبریں۔
شامی حکومت مخالفین کے درمیان تصادم
🗓️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:شامی حکومت مخالف اتحاد کے ایک رہنما نے مخالفین کے درمیان
مارچ
عید کے بعد وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں
🗓️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق عید کے بعد وفاقی کابینہ میں
جولائی
دمشق اور آنکارا کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے شام کی شرط
🗓️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے اس ملک اور ترکی کے
جولائی
فوج میں فرد نہیں، ادارے کی پالیسی ہوتی ہے، مداخلت بھی پالیسی کے تحت ہوتی رہی، وزیر داخلہ
🗓️ 10 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے
دسمبر
صیہونی حماس سے کیوں ڈرتے ہیں؟
🗓️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوجی ماہر نے اعتراف کیا کہ حماس ایسے مواصلاتی
اکتوبر
امریکا سے دیرینہ مراسم اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں، پاکستان
🗓️ 7 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے
نومبر
کوئی بھی معاشرہ خواتین کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا:اسپیکر قومی اسمبلی
🗓️ 7 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کوئی
جون
امریکہ یوکرین کی کب تک مدد کرتا رہے گا ؟
🗓️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:تین امریکی حکام نے جمعہ کو اعلان کیا کہ امریکہ آنے
جولائی