امریکا غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے غیر محفوظ میدان ہے

امریکہ

?️

امریکا غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے غیر محفوظ میدان ہے
امریکا کی ریاست جارجیا میں پولیس اور امیگریشن حکام کی جانب سے ہنڈائی کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 300 جنوبی کوریائی ملازمین کی گرفتاری نے نہ صرف سیول کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے بلکہ دنیا بھر کی کمپنیوں اور حکومتوں کو بھی امریکا میں سرمایہ کاری کے حوالے سے نئی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
ایرنا کے مطابق، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکا کو سرمایہ کاری کے لیے غیر محفوظ جگہ ثابت کرتا ہے۔ معاملہ اس وقت مزید حساس ہوا جب یہ چھاپہ ایک ایسی فیکٹری پر مارا گیا جو ہنڈائی اور ایل جی انرجی سولوشن کی مشترکہ ملکیت ہے اور الیکٹرک کاروں کی بیٹریاں تیار کرتی ہے۔ کل 400 سے زائد افراد کو "غیر قانونی قیام” کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔
کوریائی ماہر تعلیم پروفیسر کم پیل-سو نے اس واقعے کو تحقیر آمیز قرار دیا اور کہا کہ یہ صرف گرفتار شدگان تک محدود نہیں بلکہ براہ راست جنوبی کوریا کی صنعتوں کی توہین ہے۔ ان کے مطابق، یہ واقعہ سرمایہ کاری کے منصوبوں میں تاخیر یا ان کی ازسرِنو جانچ کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکا کو اس حرکت پر معافی مانگنی چاہیے۔
 اس کارروائی کو امیگریشن کریک ڈاؤن کا نام دیا ہے اور رپورٹ کیا ہے کہ یہ معاملہ دونوں ممالک کے مشترکہ صنعتی منصوبوں، بشمول  پر بھی منفی اثر ڈال سکتا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق، امریکا میں سرمایہ کاری پہلے ہی تین بڑے مسائل کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے ہنر مند مزدوروں کی کمی،بلند اجرتیں،مضبوط یونینز جو ہڑتالوں کے ذریعے کمپنیوں کو دباؤ میں لا سکتی ہیں
دوسری جانب، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کے بعد دعویٰ کیا کہ امریکا کے جنوبی کوریا کے ساتھ شاندار تعلقات ہیں۔ تاہم ماہرین کے مطابق، ان کے بیانات اور زمینی حقائق میں واضح تضاد پایا جاتا ہے، جس سے کوریا کی بڑی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایسی کارروائیاں جاری رہیں تو نہ صرف کوریا بلکہ دیگر ممالک بھی امریکا میں سرمایہ کاری پر نظرثانی کریں گے۔ اس کے نتیجے میں واشنگٹن کھربوں ڈالر کی ممکنہ سرمایہ کاری سے محروم ہو سکتا ہے، بغیر اس کے کہ اس پر کوئی باضابطہ پابندی عائد کی جائے۔

مشہور خبریں۔

سیف علی خان کی جان بچانے والے رکشا ڈرائیور کو بطور انعام کتنی رقم ملی؟

?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: بولی وڈ اداکار سیف علی خان نے بروقت ہسپتال پہنچانے

مولانا محمد شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی

?️ 22 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد

شہباز گل اسلام آباد سے گرفتار

?️ 9 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر فواد چوہدری اور

بائیڈن حکومت کی مغربی ایشیا میں زیادہ دخالت کی وجہ ؟

?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:عرب نیوز کے مطابق بائیڈن حکومت کی مشرق وسطیٰ کی پالیسیوں

افغانستان کے مختلف شہروں میں داعش کے اہم ٹھکانے تباہ

?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا

سعودی عرب مشرق وسطیٰ کا منشیات کا مرکز:سی این این

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:سی این این ٹی وی چینل نے سعودی عرب میں ایمفیٹامائن

’بہت نقصان ہو چکا‘ فواد چوہدری کا قومی حکومت تشکیل دینے کا مشورہ

?️ 19 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مشورہ دیا ہے

حکومت نے جو کام 5 سال میں کرنے تھے وہ 3 سال میں کر دئے

?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے