?️
امریکا غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے غیر محفوظ میدان ہے
امریکا کی ریاست جارجیا میں پولیس اور امیگریشن حکام کی جانب سے ہنڈائی کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 300 جنوبی کوریائی ملازمین کی گرفتاری نے نہ صرف سیول کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے بلکہ دنیا بھر کی کمپنیوں اور حکومتوں کو بھی امریکا میں سرمایہ کاری کے حوالے سے نئی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
ایرنا کے مطابق، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکا کو سرمایہ کاری کے لیے غیر محفوظ جگہ ثابت کرتا ہے۔ معاملہ اس وقت مزید حساس ہوا جب یہ چھاپہ ایک ایسی فیکٹری پر مارا گیا جو ہنڈائی اور ایل جی انرجی سولوشن کی مشترکہ ملکیت ہے اور الیکٹرک کاروں کی بیٹریاں تیار کرتی ہے۔ کل 400 سے زائد افراد کو "غیر قانونی قیام” کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔
کوریائی ماہر تعلیم پروفیسر کم پیل-سو نے اس واقعے کو تحقیر آمیز قرار دیا اور کہا کہ یہ صرف گرفتار شدگان تک محدود نہیں بلکہ براہ راست جنوبی کوریا کی صنعتوں کی توہین ہے۔ ان کے مطابق، یہ واقعہ سرمایہ کاری کے منصوبوں میں تاخیر یا ان کی ازسرِنو جانچ کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکا کو اس حرکت پر معافی مانگنی چاہیے۔
اس کارروائی کو امیگریشن کریک ڈاؤن کا نام دیا ہے اور رپورٹ کیا ہے کہ یہ معاملہ دونوں ممالک کے مشترکہ صنعتی منصوبوں، بشمول پر بھی منفی اثر ڈال سکتا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق، امریکا میں سرمایہ کاری پہلے ہی تین بڑے مسائل کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے ہنر مند مزدوروں کی کمی،بلند اجرتیں،مضبوط یونینز جو ہڑتالوں کے ذریعے کمپنیوں کو دباؤ میں لا سکتی ہیں
دوسری جانب، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کے بعد دعویٰ کیا کہ امریکا کے جنوبی کوریا کے ساتھ شاندار تعلقات ہیں۔ تاہم ماہرین کے مطابق، ان کے بیانات اور زمینی حقائق میں واضح تضاد پایا جاتا ہے، جس سے کوریا کی بڑی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایسی کارروائیاں جاری رہیں تو نہ صرف کوریا بلکہ دیگر ممالک بھی امریکا میں سرمایہ کاری پر نظرثانی کریں گے۔ اس کے نتیجے میں واشنگٹن کھربوں ڈالر کی ممکنہ سرمایہ کاری سے محروم ہو سکتا ہے، بغیر اس کے کہ اس پر کوئی باضابطہ پابندی عائد کی جائے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
الحول کیمپ ایک ٹک ٹک ٹائم بم کی طرح ہے: عراقی اہلکار
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: کریم النوری، عراقی ڈپٹی وزیر برائے مہاجرت نے الحول کیمپ
اکتوبر
’کفر کا نظام چل سکتا ہے ظلم کا نہیں، ان کے بیٹے اسی طرح اٹھائے جائیں تو ان کو پتا چلے‘
?️ 7 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صحافی احمد نورانی کی والدہ اپنے لاپتہ بیٹوں
اپریل
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
?️ 11 فروری 2026ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ایران کے
فروری
بن سلمان کے بائیڈن مخالف موقف کے پس پردہ مقاصد، امریکہ کا ردعمل کیا ہو گا؟
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں: عبدالباری عطوان نے اپنے نئے مضمون میں سعودی ولی عہد
مارچ
پی ٹی آئی نے سپیکر کی دعوت قبول کرلی، مذاکرات کا ڈرافٹ تیار
?️ 22 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کے لیے سپیکر قومی
دسمبر
امریکی جمہوریت کے بحران پر توجہ دینے کی ضرورت
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کے سابق نائب
جولائی
عمران خان اور فیض کے عناصر اب بھی اندر موجود ہیں، خواجہ آصف
?️ 13 دسمبر 2025سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق
دسمبر
حکومت مشکل فیصلے کرے گی تو ملک چلے گا ورنہ ڈیفالٹ کر جائے گا،راناثناءاللہ
?️ 4 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءراناثناءاللہ نے کہا
مارچ