?️
سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی استقامت کاروں کی فائرنگ کی کارروائی میں زخمی ہونے والی خاتون صہیونی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
عبرانی ذرائع نے آج اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں شوافات چوکی پر گزشتہ رات فائرنگ کی ایک کارروائی میں زخمی ہونے والی ایک خاتون صہیونی فوجی لازار ہلاک ہوگئی۔
مقبوضہ فلسطین کی ایک اور پیشرفت میں قابض صہیونی فوج نے آج اتوار کی علی الصبح سے ہی مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں شروع کر دیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس میں کم از کم 28 افراد کو حراست میں لے لیا۔
دوسری جانب قدس الاخباریہ ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج نے آج صبح جنین میں تین فلسطینی جنگجوؤں کی قاتلانہ کارروائی کو ناکام بنا دیا۔
ایک اور پیش رفت میں صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر نے ایک بار پھر مغربی کنارے کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔
عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ عمر بارلیو نے کہا کہ ہم شمالی مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کرنے کے قریب پہنچ رہے ہیں لیکن اس کا صحیح وقت معلوم نہیں ہے اور صورت حال کا بغور جائزہ لینا ہوگا اور پھر کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
بحران میں ڈوبی ہوئی موساد
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت اور اس کی خصوصی انٹیلی جنس نیز آپریشنز تنظیم
مارچ
امریکہ اور یورپ میں اسرائیل کا زوال؛ صیہونیوں سے دنیا نفرت کیسے ہوئی؟
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ جنگ کے بعد صیہونی حکومت کے حقیقی اور وحشی
ستمبر
الیکشن کیمیشن نے وزیر اعظم کے خلاف بولنے پر لگائی لگام
?️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے وزیراعظم عمران خان
مارچ
عقبہ بندرگاہ میں اردن کی حکومت اور عوام کے ساتھ ایران کی ہمدردی
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی
جون
کیا جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہوں گے؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر مذاکرات
اگست
غزہ کے بچوں کی مانگ
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی بچوں کی بڑی تعداد نے غزہ کی پٹی میں
مارچ
روس کا پیوٹن سے ملاقات پر مبنی پوپ فرانسس کی درخواست کا جواب
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے پوپ فرانسس کی جانب سے پیوٹن سے
مئی
پنجاب میں مصنوعی بارش کے اثرات نمایاں ہونے لگے، اسموگ میں معمولی کمی
?️ 17 نومبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں مصنوعی بارش کے اثرات نمایاں ہونے
نومبر