القدس شوٹنگ آپریشن میں صیہونی فوجی ہلاک

صیہونی

?️

سچ خبریں:    مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی استقامت کاروں کی فائرنگ کی کارروائی میں زخمی ہونے والی خاتون صہیونی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

عبرانی ذرائع نے آج اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں شوافات چوکی پر گزشتہ رات فائرنگ کی ایک کارروائی میں زخمی ہونے والی ایک خاتون صہیونی فوجی لازار ہلاک ہوگئی۔

مقبوضہ فلسطین کی ایک اور پیشرفت میں قابض صہیونی فوج نے آج اتوار کی علی الصبح سے ہی مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں شروع کر دیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس میں کم از کم 28 افراد کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب قدس الاخباریہ ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج نے آج صبح جنین میں تین فلسطینی جنگجوؤں کی قاتلانہ کارروائی کو ناکام بنا دیا۔

ایک اور پیش رفت میں صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر نے ایک بار پھر مغربی کنارے کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔

عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ عمر بارلیو نے کہا کہ ہم شمالی مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کرنے کے قریب پہنچ رہے ہیں لیکن اس کا صحیح وقت معلوم نہیں ہے اور صورت حال کا بغور جائزہ لینا ہوگا اور پھر کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

سنوار نے عالمی مقام حاصل کیا

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار اسرائیل الیوم نے غزہ جنگ میں بنجمن نیتن

افریقی ملک کانگو کے اہم صدارتی امیدوار الیکشن کے ایک روز بعد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

?️ 23 مارچ 2021کانگو (سچ خبریں) افریقی ملک کانگو کے اہم صدارتی امیدوار گائبریس پارفیٹ

ایران کے خلاف جنگ پر عالمی ذرائع ابلاغ کا ردعمل؛ امریکہ اور مغرب کے خلاف نفرت کی نئی لہر

?️ 14 جون 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کی فوجی جارحیت کے

ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات،غزہ میں پائیدار امن کے بجائے سیاسی نمائش

?️ 31 دسمبر 2025 ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات،غزہ میں پائیدار امن کے بجائے

جولان ایک ایسی سرزمین جس کو اپنی اصل کی طرف لوٹنا چاہیے

?️ 10 فروری 2022سچ خبریں: مقبوضہ جولان کی پہاڑیاں جنوب مغربی شام کے صوبے القنیطرہ

بائیڈن کا مشرق وسطیٰ کا دورہ فلسطینیوں کے خون کی پامالی ہے: پاکستانی عہدیدار

?️ 15 جولائی 2022سچ خبریں:   علامہ سید ساجد علی نقوی نے جو بائیڈن کے دورہ

حیفا پر حملے میں حزب اللہ کی حکمت عملی؛ آگ کے خلاف آگ

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع حیفا پر حزب اللہ

26 نومبر کوآمرانہ رویہ اختیار کیا گیا، وزیرداخلہ مستعفی ہوجائیں، حافظ نعیم کا مطالبہ

?️ 29 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے