?️
سچ خبریں:الجزائر کی جامع مسجد کو شکاگو میوزیم آف آرکیٹیکچر اور یوروپی سینٹر فار دی آرٹس سے 2021 کا امریکن انٹرنیشنل آرکیٹیکچر ایوارڈ برائے بہترین ڈیزائن ملا۔
النہارنیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کی جامع مسجد کو شکاگو میوزیم آف آرکیٹیکچرل اینڈ ڈیزائن انجینئرنگ اور یورپی سینٹر فار دی ڈیزائن آف آرکیٹیکچرل ڈیزائن نے 2021 کے بہترین بین الاقوامی تعمیراتی ڈیزائنوں میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا ۔
الجزائر میں واقع امریکی سفاتخانے نے الجزائر کو 2021 کے لیے بہترین بین الاقوامی تعمیراتی منصوبوں میں سے ایک کے طور پر الجزائر کی جامع مسجد کو منتخب کرنے پر مبارکباد دی،سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسجد کا ڈیزائن جرمنی میں ایک ماہر تعمیرات جورگن اینگل نے تیار کیا تھا۔
واضح رہے کہ الجزائر کی جامع مسجد دنیا کی تیسری بڑی اور افریقہ کی سب سے بڑی مسجد ہے اور اس کی تعمیر ڈیڑھ سال قبل مکمل ہوئی ، اس میں120000 مسلمانوں کے نماز پڑھنے گنجائش اور 2775 ہیکٹر کے رقبے پر تعمیر ہونے والی اس مسجد میں نماز ہال مدینہ میں مسجد نبوی اور مکہ میں مسجد الحرام کے بعد دنیا کی تیسری بڑی مسجد ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مسجد کا مینارہ267 میٹر کی اونچائی کے ساتھ اس ملک کے دارالحکومت کے تمام حصوں سے دیکھا جاسکتا ہے جودنیا کا سب سے اونچا مینارہ ہے جو 43 منزلوں پر مشتمل ہے اور اس میں لفٹ لگی ہوئی ہے۔
یادرہے کہ نماز ہال کے علاوہ الجزائر کی مسجد میں 12 دیگر عمارتیں ہیں جن میں 10 لاکھ کتابوں والی لائبریری، ایک لیکچر ہال، اسلامی آرٹ اور تاریخ کا ایک میوزیم اور الجزائر کی تاریخ کا تحقیقی مرکزبھی ہے۔
شکاگو کے میوزیم اور یورپی ڈیزائن سینٹر کی طرف سے پیش کیے جانے والے 2021 کے بین الاقوامی آرکیٹیکچر ایوارڈز دنیا کے سب سے پرانے اور باوقار بین الاقوامی آرکیٹیکچر ایوارڈز ہیں جودنیا کی بہترین نئی عمارتوں اور شہری منصوبوں کو دیے جاتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
واٹس ایپ پرانے فیچر جدید انداز میں پیش کرے گا
?️ 8 ستمبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ اب پرانے فیچر کو جدید انداز سے
ستمبر
عراق میں امریکہ کی تباہی
?️ 23 جون 2023سچ خبریں:سیٹاو ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
جون
وزارت داخلہ نے عاشورا کے لئے خصوصی سیل قائم کر دیا
?️ 17 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت محرم
اگست
بلوچستان میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
مئی
جنوبی تھائی لینڈ میں لگاتار17 دھماکے
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:تھائی حکام نے اعلان کیا کہ جنوبی تھائی لینڈ میں کم
اگست
وزیر اعظم نے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا
?️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر
اکتوبر
کورونا وائرس سے مزید27 افراد جاں بحق
?️ 15 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار
فروری
حکومتی اتحاد کے اجلاس کی اندرونی کہانی
?️ 18 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی
مئی