?️
سچ خبریں:الجزائر پچھلے مہینے مراکش کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد سے اس ملک کے ساتھ امن اور مفاہمت کے لیے کسی بھی عربی یا مغربی ثالثی کا سہارا لینے سے گریزاں ہے، اس حوالے سے الجزائر کا تازہ ترین فیصلہ عرب لیگ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ایجنڈے میں دونوں ممالک کے درمیان امن منصوبے کو شامل کرنے کی اپنی مخالفت کا اعلان ہے۔
لندن سے شائع ہونے والے انٹر ریجنل اخبار رائے الیوم کی رپورٹ کے مطابق الجزائر نے گزشتہ ماہ مراکش کے ساتھ سیاسی تعلقات منقطع کرنے کے اپنے فیصلے کے اعلان کی وجوہات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ مراکش نے اسرائیلی وزیر خارجہ کو اجازت دی کہ وہ الجزائر کو دھکمی دیں نیز اسرائیلیوں کو اپنے کی سرحد پر الجزائر کی جاسوسی کی اجازت دی جس کے بعد انھوں نے الجزائر کے حکام کے خلاف پیگاسس جاسوسی پروگرام استعمال کیا ہے۔
واضح رہے کہ فرانس جیسے یورپی ممالک نے مکمل رازداری میں امن منصوبے کا مسودہ تیار کرنے کی کوشش کی ، تاہم الجزائر نے اس سے اتفاق نہیں کیا جبکہ مراکش نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسے الجزائر کی امن اور مصالحت کی مخالفت کی اصل وجوہات کا علم نہیں ہے،الجزیرہ کے ذریعہ فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں نے بھی دونوں ممالک کے درمیان اختلاف کو کم کرنے کی کوشش کی، ان کی ثالثی 1980 کی دہائی میں کامیاب رہی اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات دوبارہ شروع ہوئے ،تاہم اس بار ان کی ثالثی کامیاب نہیں ہوئی۔
درایں اثنا الجزائر کے میڈیا خاص طور پر الشرق آن لائن نے اپنے کل کے شمارے میں لکھا ہے کہ اس ملک کے وزیر خارجہ رمطان لعمامره نے عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر اور عرب وزرائے خارجہ کی میٹنگ سے قبل اپنی مشاورتی ملاقاتوں کے دوران اس بات پر زور دیاکہ مراکش کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مراکش کے ساتھ عرب وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے ایجنڈے میں نہیں ہے اور نہ ہی ہوگا اس لیے کہ الجزائر کے فیصلے کو ایک خودمختار ، حتمی اور ناقابل واپسی فیصلے کے طور پر زیر بحث نہیں لایا جا سکتا۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں صیہونی فوج پر نئی کاری ضرب
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہ سرایا القدس نے غزہ میں اسرائیلی فوج
جولائی
مسجد الاقصیٰ کے خطیب کی فلسطینیوں سے شبِ قدر میں مسجدالاقصیٰ پہنچنے کی اپیل
?️ 26 مارچ 2025 سچ خبریں:مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی عوام
مارچ
جاپانی کابینہ نے استعفیٰ دیا
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: نئی جاپانی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی اس
اگست
برطانیہ کے ایک بس اسٹاپ سے برطانوی فوج کے بارے میں خفیہ دستاویزات برآمد، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا
?️ 28 جون 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں ایک بس سٹاپ سے برطانوی فوج سے
جون
الاقصیٰ طوفان آپریشن کے اسرائیلی فوج پر اثرات
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:ایک متعلقہ رپورٹ میں، اقتصادی اخبار Calcalist نے اعلان کیا کہ
جنوری
ایک اور ٹرمینل بولی کے بغیر ابوظبی پورٹس کے حوالے کرنے کی منظوری
?️ 25 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے مسابقت یا قیمت کی دریافت کے
جولائی
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا جلد اڈیالہ جیل کا دورہ کرنے کا فیصلہ
?️ 1 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی
جنوری
صہیونی وزیر نے فلسطینیوں کو کچلنے کے لیئے خطرناک منصوبہ بنانے کا اعلان کردیا
?️ 30 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر برائے عوامی سلامتی نے فلسطینیوں کی
مئی