?️
سچ خبریں:شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کے میزائل اور دفاعی تجربات کے بارے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے جانبدارانہ موقف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں امریکہ کا ایجنٹ قرار دیا۔
ریانووسٹی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے وزیر خارجہ چوئی سانگ ہی نے جزیرہ نما کوریا کے معاملے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتھونی گوٹیریس کے متعصبانہ طرز عمل پر تنقید کرتے ہوئے انہیں امریکہ کا ایجنٹ قرار دیا۔
انہوں نے اس بارے میں وضاحت کی کہ 18 نومبر کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتھونی گوٹیرس نے ایک بار پھر امریکی فوجی دھمکیوں سے دب کر شمالی کوریا کے اپنے دفاع کے حق کی جائز اور منصفانہ مشق کو "اشتعال انگیز” قرار دیا، انہوں نے کہا کہ میں کبھی کبھی تصور کرتا ہوں کہ وہ وائٹ ہاؤس یا امریکی محکمہ خارجہ کے رکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں گہرے افسوس کے ساتھ اظہار کرتا ہوں کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل مسٹر گوٹیریس اس ادارے کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کرنا بھول گئے ہیں جو تمام معاملات میں انصاف، غیر جانبداری اور مساوات کی پاسداری پر زور دیتا ہے جس کے نتیجے میں انہوں نے ایسا افسوسناک موقف اپنایا۔
انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو جزیرہ نما کوریا (شمالی کوریا، جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان تناؤ) کے معاملے کا غیر جانبداری سے فیصلہ کرنا چاہیے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی اتحادی افواج پچھلے ایک سال میں متعدد مشقیں کر چکی ہیں۔
شمالی کوریا کے اس سفارت کار کے مطابق جزیرہ نما کوریا اور خطے میں استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو خطے میں امریکہ کے اشتعال انگیز اقدامات کو روکنے کی ضرورت پر زیادہ فعال انداز میں تبصرہ کرنا چاہیے، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شمالی کوریا امریکہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اقدامات پر عمل پیرا ہے اور اس سلسلہ میں جواب دینے کے لیے تیار ہے۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ شمال کی طرف واپسی پر صہیونیوں کا غصہ
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے بعد بھی شمالی مقبوضہ
دسمبر
35 سال بعد شیخ اسیران جنین کی رہائی
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں:فلسطینی مجاہد رائد سعدی المعروف شیخ اسیران جنین 35 سال بعد
مئی
رانا ثنااللہ نے مولانا کو منانے میں ناکامی کی ذمہ داری حکومت کی مشاورتی ٹیم پر ڈال دی
?️ 18 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا
ستمبر
عطوان: امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے داعش کا احیاء مزاحمت سے لڑنے کا ایک بہانہ ہے
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: رای الیوم کے چیف ایڈیٹر نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی
دسمبر
غزہ کی پٹی میں تمام صحت مراکز تباہ
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض
جنوری
حکومت رواں ماہ کامیاب پاکستان پروگرام متعارف کرائے گی
?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے رواں ماہ اصولی طور پر ‘کامیاب پاکستان
جولائی
بین گوریون ہوائی اڈے پر ہزاروں صہیونی حیران
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین سے باہر دوروں میں اضافے کی وجہ سے
ستمبر
عمران خان کا ’مینڈیٹ چوروں‘ کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ
?️ 17 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے
مارچ