?️
سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ نے کینیڈین امیگریشن کے سابق وزیر کی جانب سے افغانستان میں پراکسی وار مسلط کرنے کے الزامات کی شدید مذمت کی اور اوٹاوا حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کینیڈین حکام کی تباہ کن پروپیگنڈا مہم کو روکے۔
کینیڈین امیگریشن کے سابق وزیر،افغانستان میں اس ملک کے سابق سفیر اور افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے نائب کرس الیگزینڈر کے حالیہ ریمارکس نے اسلام آباد کو مشتعل کردیا ہے،کینیڈین سفارت کار نے دعویٰ کیا کہ پاکستان برسوں سے افغانستان میں اسٹریٹجک گہرائیاں تلاش کر رہا ہے اور ہزاروں افغان شہریوں کے ساتھ ساتھ وہاں تعینات غیر ملکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے پیر کی صبح ایک بیان جاری کرتے ہوئے کرس الیگزینڈر کے ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا،بیان میں کہا گیاہے کہ سابق کینیڈین وزیر کے ریمارکس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ افغانستان کی صورت حال کو پوری طرح نہیں سمجھتے اور زمینی حقائق کو نظر انداز کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے ڈپلومیسی سینٹر نے مزید کہا کہ عالمی برادری نے پاکستان اوراس ملک کے وزیر اعظم کے موقف کو تسلیم کر لیا ہے کہ افغانستان کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے جبکہ اس ملک کوایک جامع سیاسی حل کی ضرورت ہے اور اس طرح کے بیانات افسوسناک ہیں ہیں۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے کینیڈا تک اپنا احتجاج پہنچایا اور اس ملک کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ امن کی کوششوں کو بندکرنے کے لیے چلائی جانے والی منفی پروپیگنڈا مہم کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ
?️ 22 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو
ستمبر
ہمارے صبر کی بھی ایک حد ہے:حزب اللہ
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر محمود قماطی
فروری
اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کا معیار طے کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل
?️ 5 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تعیناتی کے لیے
دسمبر
اس سال اربعین میں 80 سے زائد ممالک کے زائرین کی شرکت
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: کربلا کے نائب گورنر عقیل الفتلاوی نے آج منگل کو
ستمبر
اردنیوں کا فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں مظاہرہ
?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:اردن کے دارالحکومت کے مکینوں نے مظاہرہ کرکے فلسطینی عوام کی
اپریل
غزہ میں خونریزی سے برطانیہ حیران
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے اور غزہ
اپریل
ایران جنگ اور صلح میں لبنان کا حامی
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: اقتدار کی منتقلی کے دوران، امریکہ نے جنگ بندی کا
نومبر
غزہ میں بھیجی جانے والی امداد کی چوری
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: ایک رپورٹ میں غزہ کی پٹی میں سرکاری اطلاعاتی دفتر
دسمبر