افغانستان میں بچوں کو تحفظ فراہم کرنے والی تنظیموں کی کچھ سرگرمیاں دوبارہ شروع

افغانستان

?️

سچ خبریں:بچوں کو تحفظ فراہم کرنے آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے خواتین ملازمین کی موجودگی کے ساتھ افغانستان میں اپنی کچھ انسانی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔

طالبان کی جانب سے غیر سرکاری تنظیموں میں افغان خواتین کے کام پر پابندی کے اعلان کو تقریباً ایک ماہ گزر چکا ہے، تاہم طالبان کی عبوری حکومت کے فیصلے کے ردعمل میں افغانستان میں اپنی سرگرمیاں معطل کرنے والی سیو دی چلڈرن تنظیم نے اس ملک میں اپنی کچھ سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سیو دی چلڈرن آرگنائزیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈیوڈ رائٹ نے اس بات پر زور دیا کہ تنظیم کی 50% ملازمین خواتین ہیں کیونکہ خواتین کی موجودگی کو محفوظ اور موثر خدمات فراہم کرنے کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر افغان خواتین اور لڑکیوں کی مدد کے لیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ہمارے بیشتر پروگرام معطل ہیں،تاہم ہم کچھ سرگرمیاں دوبارہ شروع کر رہے ہیں جیسے صحت کی امداد، غذائیت اور کچھ تعلیمی خدمات، اس لیے کہ ہمیں متعلقہ حکام کی طرف سے واضح اور قابل اعتماد یقین دہانیاں موصول ہوئی ہیں کہ ہماری خواتین ملازمین محفوظ اور بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرنے کے قابل ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ ابھی تک خواتین پر پابندی باقی ہے لہذا ہماری دیگر سرگرمیاں روکی ہوئی ہیں اس لیے کہ ان شعبوں میں ہمارے پاس قابل اعتماد یقین دہانی نہیں ہے کہ ہماری خواتین ساتھیوں کو کام کرنے دیا جائے گا یا نہیں۔

رائٹ نے مزید کہا کہ اس سے پہلے اقوام متحدہ نے طالبان کی عبوری حکومت سے پابندیوں کو ہٹانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سخت پابندیاں خواتین اور لڑکیوں کی سماجی، اقتصادی اور سیاسی زندگی میں حصہ لینے کی صلاحیت کو سختی سے محدود کرتی ہیں نیز ضروری امداد اور خدمات تک بھی ان کی رسائی کو محدود کرتی ہیں، اس سے خواتین اور لڑکیوں میں تحفظ کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ میں بچے روٹی کے ایک نوالے کی حسرت میں دم توڑ رہے ہیں

?️ 24 جولائی 2025غزہ میں بچے روٹی کے ایک نوالے کی حسرت میں دم توڑ

عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

?️ 2 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر

محمود عباس کا مقاومت کے ہتھیاروں پر متنازعہ موقف

?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: محمود عباس، فلسطینی خودمختار اتھارٹی کے صدر، نے اردن میں برطانیہ

مصر میں مساجد اہل بیت کی کی ترقی اور بہتری کا منصوبہ

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:مصر میں مساجد کی ترقی کے لیے فلاحی تنظیم نے اس

اداکاری کا موقع والد کی وجہ سے نہیں ملا، مومل شیخ

?️ 13 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) ڈراموں کی مقبول اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے

امریکی حمایت میں غزہ میں تاریخ کی سب سے بڑی نسل کشی

?️ 15 جون 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم جو کہ

سینیئر فنکار ڈھکے، چھپے الفاظ میں نئے فنکاروں کی بے عزتی کرتے ہیں، نمرہ مہرہ

?️ 27 ستمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ و موسیقار نمرہ مہرہ نے شکوہ کیا

کابینہ کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے والی حکومت کی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے سے معذرت

?️ 22 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے