?️
اسنپ بیک سے ایران کا جبری مذاکرات کے انکار کا مؤقف کو مضبوط ہو گیا
پاکستانی ماہر امورِ خارجہ اور اسلام آباد پالیسی انسٹیٹیوٹ (IPI) کے سربراہ سید باقر سجاد نے کہا ہے کہ یورپی تروییکا کی جانب سے اسنپ بیک میکانزم فعال کرنے کی کوشش دراصل سفارت کاری کے ساتھ غداری اور خطے میں تناؤ بڑھانے کے مترادف ہے۔ ان کے بقول یہ اقدام ایران کے اس مؤقف کو تقویت دیتا ہے کہ وہ کسی بھی دباؤ یا تحمیلی مذاکرات کو قبول نہیں کرے گا۔
ایرنا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں باقر سجاد نے کہا کہ سلامتی کونسل میں یورپی ملکوں کی اس کارروائی کے منفی اثرات براہِ راست ایران کے جوہری مسئلے پر سفارتی کاوشوں کو متاثر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ 2018 میں امریکہ نے یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے (برجام) سے علیحدگی اختیار کی اور یورپی ممالک بھی اپنی اقتصادی مجبوریوں اور امریکی دباؤ کے باعث وعدوں پر عمل کرنے میں ناکام رہے۔ یہی رویہ تہران اور مغرب کے درمیان بے اعتمادی کو گہرا کر گیا۔
باقر سجاد کے مطابق اس سب کے باوجود ایران نے سفارت کاری کا راستہ اپنایا اور عمان کی ثالثی کے تحت مذاکراتی عمل میں شریک ہوا۔ لیکن اب مغرب کا اسنپ بیک قدم، جسے ایران غیرقانونی اور بے بنیاد قرار دیتا ہے، اس بات کا ثبوت ہے کہ تہران کسی بھی حالت میں دھونس یا دھمکی کے تحت مذاکرات نہیں کرے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ یورپی ممالک اگر اس راستے پر چلتے رہے تو وہ نہ صرف ایران میں مذاکرات مخالف حلقوں کے مؤقف کو تقویت دیں گے بلکہ خطے میں کشیدگی اور حتیٰ کہ فوجی تصادم کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔
خیال رہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے 28 اگست 2025 کو باضابطہ طور پر سلامتی کونسل کو اطلاع دی کہ وہ اسنپ بیک میکانزم کو فعال کر رہے ہیں تاکہ ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کی جا سکیں۔ ساتھ ہی انہوں نے 30 روزہ مدت میں ایران کے ساتھ بات چیت کی پیشکش بھی کی ہے تاکہ ممکنہ طور پر پابندیوں کی بحالی کو روکا جا سکے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے فوری طور پر سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ کر یورپی اقدام کو سیاسی فریب کاری قرار دیا اور کہا کہ عالمی برادری کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی ساکھ کا تحفظ کرنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ آگے کا راستہ باہمی احترام ہے، نہ کہ اجبار
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پہلگام حملے سے سیز فائر تک کئی سوالات برقرار، بھارت کے پاس کوئی جواب نہیں
?️ 8 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پہلگام حملے سے سیز فائر تک کئی سوالات
جون
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پولیس کو عمران خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا
?️ 18 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کو عمران خان کو
اپریل
سعودیوں نے یمن میں قیدیوں کی رہائی کوکیا سبوتاژ
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: نیشنل سالویشن گورنمنٹ میں قیدی بورڈ کے سربراہ عبدالقادر مرتضیٰ
جنوری
بھارت کے مشہور صحافی اور اینکر روہت سردانا کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے
?️ 1 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت کے مشہور صحافی اور اینکر روہت سردانا
مئی
سعودی عرب اور شام ایک قدم اور قریب
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: باخبر ذرائع نے بتایا کہ عنقریب دمشق اور ریاض میں
ستمبر
سعودی عرب کو اچانک ایران سے دوستی کا خیال کیسے آگیا؟؟؟
?️ 2 مئی 2021(سچ خبریں) کچھ ہی دن پہلے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان
مئی
گھر سے میدان تک؛ خواتین مزاحمت کا مرکز ہیں اور مجاہدین کی نسلوں کی پرورش کرتی ہیں
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کی ایک تعلیمی مشیر محترمہ "فاطمہ نصر اللہ” نے
اگست
یورپ امریکہ کی پیروی کرتا ہے،ایران نہیں جھکے گا:پاکستان کی سابق سفیر
?️ 22 ستمبر 2025یورپ امریکہ کی پیروی کرتا ہے، ایران نہیں جھکے گا:پاکستان کی سابق
ستمبر