اسرائیل کی پالیسیاں واضح ہیں،فلسطینی ملک نہیں بننے دیں گے :صہیونی وزیر

صہیونی وزیر جنگ

?️

اسرائیل کی پالیسیاں واضح ہیں،فلسطینی ملک نہیں بننے دیں گے :صہیونی وزیر

صہیونی کے وزیر جنگ یوآف گالانت نے امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ میں پیش کیے گئے اس منصوبے پر سخت ردّعمل دیا ہے، جس میں فلسطینی ریاست کے قیام کی طرف اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق گالانت نے واضح اعلان کیا کہ اسرائیل کسی بھی صورت میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دے گا۔

اسرائیلی چینل 14 کی رپورٹ کے مطابق یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کا مسودہ اقوام متحدہ میں پیش کیا گیا، جسے امریکی نمائندے نے  فلسطینی خودمختاری اور ریاست کی جانب مثبت پیش رفت قرار دیا تھا۔ تاہم گالانت نے اس منصوبے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی پالیسی بالکل واضح ہے فلسطینی ریاست کبھی قائم نہیں ہوگی۔

گالانت نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج جبلِ حرمون اور شام کی سرحدی سکیورٹی زون میں موجود رہے گی۔ ان کے مطابق غزہ کو ’’آخری سرنگ تک‘‘ صاف کیا جائے گا اور حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کیا جائے گا، چاہے یہ کام اسرائیلی فوج کرے یا کوئی بین الاقوامی فورس۔

امریکی بیان سامنے آنے کے بعد اسرائیلی حکومت کی دائیں بازو کی جماعتوں نے بھی سخت ردّعمل دیا۔ وزیر خزانہ بَیتسالئیل سموٹریچ نے وزیراعظم بنیامین نتنیاہو پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ صاف اعلان کریں کہ اسرائیل کسی فلسطینی ریاست کو قبول نہیں کرے گا۔ وزیر قومی سلامتی ایتامار بن گویر نے بھی امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’ایسی کوئی قوم نہیں جسے فلسطینی کہا جائے اور اس طرح کی سیاسی کوششوں کو ’’دہشت گردی کا انعام قرار دیا۔

اسی دوران اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نتنیاہو نے ممکنہ طور پر سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے حصے کے طور پر فلسطینی ریاست کے قیام پر آمادگی ظاہر کی ہے، جس سے ان کی اتحادی جماعتوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہونے کی شرط فلسطینی ریاست کا قیام ہے، اور اتحادی جماعتیں نتن یاہو سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ وہ واضح کریں کہ اسرائیل اس شرط کو قبول نہیں کرے گا۔

مشہور خبریں۔

سندھ میں افطار کے بعد مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

?️ 13 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ بھر میں افطار کے بعد مارکیٹیں

صیہونی ریاست کی تباہی کی نشانیاں

?️ 7 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی منصوبے کے خلاف ایران کی قیادت میں خطے میں ہمہ

ریاستہائے متحدہ میں روزانہ ریکارڈ توڑنے والے اومیکرون مریض

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:  اب تک 67 ملین سے زیادہ امریکی کووِڈ 19 سے

یمن کے خلاف جنگ چھ روزہ جنگ جیسی نہیں ہوگی؛صیہونی جنرل کا اعتراف 

?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی جنرل نے تسلیم کیا کہ انصار اللہ یمن اسرائیل

مغربی کنارے کے الحاق کیس میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کا دھوکہ بے نقاب

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: جہاں ٹرمپ نے عرب ممالک سے مغربی کنارے کا الحاق

فلسطینی خواتین کو مقاومتی کارروائیوں کے الزام میں شدید زدوکوب کیا گیا

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی فورسز نے ہیبرون میں ایک چوکی کے قریب سے

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، بجلی پر 3.23 روپے فی یونٹ مستقل سرچارج لگانے کی منظوری

?️ 31 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی ایک اور شرط کی

عمران خان کو تھکی ہوئی اپوزیشن ملی ہے: وزیر داخلہ

?️ 19 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر،وزیر داخلہ نے کہاکہ یہ عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے