🗓️
سچ خبریں:صیہونی حکومت ایسے حالات میں اماراتی حکام سے سکیورٹی کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ وہ خود سخت مشکل میں ہیں۔
گزشتہ ہفتے سعودی اتحاد کے یمن مخالف حملوں میں اضافہ اور یمن میں متحدہ عرب امارات کے جارحانہ اقدامات کے جواب میں اس ملک کی عوامی تنظیم انصارللہ نے اپنے میزائل اور ڈرون حملوں سے دبئی اور ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا، اس صورت حال میں اماراتی عوام مایوس ہو گئے کہ ایک طرف وہ یمن میں موجود رہنے کے لیے بھاری اخراجات اٹھا رہے ہیں اور دوسری طرف صیہونی حکومت کے ساتھ باضابطہ تعلقات استوار کرنے کی وجہ سے وہ ایک نئے میدان میں داخل ہو گئے ہیں جو کہ کسی کو مطلوب نہیں اور نہ ہی خطے کی اقوام اسے چاہتی ہیں۔
یادرہے کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ اماراتی حکام اپنے تزویراتی اور اقتصادی مراکز پر میزائل اور ڈرون حملوں کا جواب دینے میں ناکام ہیں، انہوں نے صیہونی حکومت سے میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کے لیے کہا تو صیہونیوں کا دو ٹوک جواب یہ تھا کہ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر وہ انھیں یہ سسٹم نہیں فروخت کر سکتے ہیں۔
درایں اثنا صیہونی ٹیلی ویژن نے یہ بھی کہا کہ دبئی حکام کے ساتھ اسرائیلی مسافروں کو دبئی لے جانے والی پروازوں کے تنازعات کے حل پر بات چیت تعطل کا شکار ہوگئی اور دونوں فریقوں کے درمیان پروزیں بند ہوسکتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
لاپتا صحافی عمران ریاض 4 ماہ بعد بازیاب، بحفاظت گھر پہنچ گئے
🗓️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے
ستمبر
صیہونی فوج کی بھونڈی حرکات
🗓️ 31 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی فوج نے سوشل میڈیا پر اپنی خواتین فوجیوں کی ہیجان
مئی
دنیا کا دھوکہ بازی کا دار الحکومت
🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں:برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں سالانہ ۳ بلین
جون
پاکستان میں پہلی بار ایک دن میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد کی ویکسینیشن
🗓️ 28 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی
اپریل
یمن مذاکرات میں عمان کے رویہ سے سعودی عرب ناخوش
🗓️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:اطلاعاتی ویب سائٹ انٹیلی جنس آن لائن نے اپنی ایک رپورٹ
جنوری
وزیر اعظم کا حریت لیڈر اشرف صحرائی کے انتقال پر رد عمل کا سامنے آگیا
🗓️ 6 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم نے بھارتی فوج کی قید میں انتقال کرنے والے
مئی
صہیونی ماہرین نے اسرائیل کے معاشی حالات کی خرابی کے بارے میں خبردار کیا
🗓️ 23 مئی 2023سچ خبریں:معاریو اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ انتباہات
مئی
امریکی حکام اندھے چرواہوں کی طرح ہیں: روسی سفیر
🗓️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے آج جمعہ
ستمبر