?️
سچ خبریں:ایک صہیونی میگزین نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کی شہادت طلبانہ کارروائیوں کے بعد، جو زیادہ تر مقبوضہ فلسطین میں ہوئی ہیں، صیہونی بہت خوفزدہ ہیں اور لگاتار ہتھیاروں کے لائسنس کے لیے درخواستیں دے رہے ہیں۔
صیہونی عبوری حکومت کی سرکاری معلومات اور اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ مارچ سے صیہونیوں کی جانب سے ہتھیار رکھنے کے لائسنس کے لیے دی جانے والی درخواستوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، صہیونی میگزین اسرائیل-12 نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ گزشتہ مارچ میں فلسطینی نوجوانوں کی شہادت طلبانہ کارروائیوں کی لہر کے آغاز سے اب تک 35000 اسرائیلیوں نے ہتھیار رکھنے کے لیے اجازت نامے کے لیے درخواستیں دی ہیں۔
دریں اثنا 2016-2020 کے درمیان، ہر سال 10000 لوگوں نے لائسنس کے لیے درخواستیں دی تھیں،فلسطینی اخبار الاستقلال نے اس میگزین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونیوں کی جانب سے اجازت نامے کی درخواستوں میں یہ اضافہ مئی 2021 میں سیف القدس جنگ کے دوران شروع ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس طرح ماہانہ چھ ہزار درخواستیں رجسٹر کی گئیں جس کے بعد جولائی تک صیہونیوں کی جانب سے اجازت ناموں کی تعداد 196409000 تک پہنچ گئی،۔ اس میگزین کے مطابق یہ درخواستیں گزشتہ مارچ سے مقبوضہ فلسطین میں ہونے والی شہادت طلبانہ کارروائیوں کی وجہ سے دی جا رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین منسوخ
?️ 11 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن
دسمبر
مغربی کنارے میں 7000 سے زائد نئے صہیونی ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کی منظوری
?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی کابینہ
فروری
جرمنی نے کورونا وائرس کے مدنظر ملک میں نئے حفاظتی قوانین بناکر نافذ کردیئے
?️ 25 اپریل 2021برلن (سچ خبریں) جرمنی نے کورونا وائرس کے مدنظر ملک میں نئے
اپریل
شہید ہنیہ کا سب سے بہترین انتقام کیا ہے؟ ان کے بیٹے کی زبانی
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: شہید اسماعیل ہنیہ کے بیٹے نے صیہونی غاصبوں کے غزہ
ستمبر
حج2025 میں16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد کی شرکت
?️ 7 جون 2025 سچ خبریں:سعودی ادارہ شماریات کے مطابق حج 1445ھ میں 16 لاکھ
جون
کیا نیتن یاہو کا خواب پورا ہوگا؟
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: ایک منصوبہ کی بنیاد پر نیتن یاہو جنگ کے خاتمے کے
مئی
کرنسی پر کوئی دباؤ نہیں، آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل طور پر کاربند ہیں، وزیر خزانہ
?️ 6 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
جنوری
خطے میں امن کیلئے کوشاں ہیں،بھارت کو پہلا قدم اٹھانا پڑے گا:عمران خان
?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خطے
مارچ