?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین عائزہ خان کو اسرا بیلگیچ سے زیادہ مشہور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی اداکارہ عائزہ خان، تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ سے زیادہ مشہور ہیں۔اسرا بیلیگیچ کو پاکستانیوں نے فالو کیا، عائزہ خان کےاسرا بیلگیچ سے دس گنا زیادہ فالوورز ہیں۔
یاسر حسین نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، جس میں اُنہوں نے میزبان نعمان اعجاز کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تُرک شوبز انڈسٹری، پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے بڑی نہیں ہے۔اُنہوں نے تُرک اداکارہ اسرابیلگیچ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اب اسرا کے انسٹاگرام پر 6 ملین فالوورز ہیں لیکن پاکستان میں تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ ریلیز ہونے سے پہلے ان کےاسٹاگرام پرصرف 10 لاکھ فالوورز تھے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں نے انہیں فالو کیا اور ان کی شہرت میں اضافہ کیا، جبکہ عائزہ خان کےاسرا بیلگیچ سے دس گنا زیادہ فالوورز ہیں۔خیال رہے کہ اداکار یاسر حسین اکثر تُرک اداکاروں اور ڈراموں پر تبصروں کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ اُنہوں نےتُرک ڈراموں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ لنڈے کے کپڑے اور تُرکی کے ڈرامے دونوں ہی ہماری مقامی صنعت کو تباہ کر دیں گے۔


مشہور خبریں۔
عراق میں داعش کے خطرناک رہنما کی گرفتاری
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی فوج سے وابستہ صوبہ الانبار کی آپریشن کمانڈ نے اس
جولائی
پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں یکم نومبر تک توسیع کی منظوری
?️ 24 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب بھر میں دفعہ 144 (section 144) میں
اکتوبر
پیپلز پارٹی کا 58 واں یومِ تاسیس، ملک بھر میں ضلعی سطح پر جلسوں کا اعلان
?️ 27 نومبر 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی 30 نومبر کو اپنا 58 واں
نومبر
توشہ خانہ کیس میں عمران خان، بشری بی بی کی سزا معطل، رہائی کا حکم
?️ 1 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں
اپریل
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیلئے 4 امیدوار میدان میں آگئے
?️ 12 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کا
اکتوبر
مغربی کنارے کے خلاف خاموش جنگ بند کی جائے: اقوام متحدہ
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ
اگست
طوفان الاقصیٰ کے اثرات
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس بات کی طرف
اپریل
نیتن یاہو کے کیریئر کی سب سے بڑی ناکامی ہے ایران: ہاریٹز
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:ایک صیہونی اخبار نے آج ایک تجزیے میں ایران کے جوہری
جون