یاسر حسین نےعائزہ خان کو اسرا بیلگیچ سے زیادہ مشہور قرار دےدیا

یاسر حسین نےعائزہ خان کو اسرا بیلگیچ سے زیادہ مشہور قرار دےدیا

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین عائزہ خان کو اسرا بیلگیچ سے زیادہ مشہور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستانی اداکارہ عائزہ خان، تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ سے زیادہ مشہور ہیں۔اسرا بیلیگیچ کو پاکستانیوں نے فالو کیا، عائزہ خان کےاسرا بیلگیچ سے دس گنا زیادہ فالوورز ہیں۔

یاسر حسین نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، جس میں اُنہوں نے میزبان نعمان اعجاز کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تُرک شوبز انڈسٹری،  پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے بڑی نہیں ہے۔اُنہوں نے تُرک اداکارہ اسرابیلگیچ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اب اسرا  کے انسٹاگرام پر 6 ملین فالوورز ہیں لیکن پاکستان میں تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ ریلیز ہونے سے پہلے ان کےاسٹاگرام پرصرف 10 لاکھ فالوورز تھے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں نے انہیں فالو کیا اور ان کی شہرت میں اضافہ کیا، جبکہ عائزہ خان کےاسرا بیلگیچ سے دس گنا زیادہ فالوورز ہیں۔خیال رہے کہ اداکار یاسر حسین اکثر تُرک اداکاروں اور ڈراموں پر تبصروں کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ اُنہوں نےتُرک ڈراموں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ لنڈے کے کپڑے اور تُرکی کے ڈرامے دونوں ہی ہماری مقامی صنعت کو تباہ کر دیں گے۔

 

 

 

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کی جنگجویانہ پالیسیوں کا اس کے بجٹ پر اثر

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ صہیونی حکومت اپنی جنگ

شہید قاسم سلیمانی آج بھی امریکہ اور اسرائیل کے تعاقب میں

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: ٹرمپ نے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ نیتن

اب بازی پلٹ چکی ہے

?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حکومت کے اہلکار فلسطینی قیدیوں

غزہ میں 6 اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کی دریافت

?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان بولنے والے ذرائع نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج

سوڈانی کی زبانی شہید سلیمانی اور المہندس کی تعریف

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے تکفیری دہشت

وزیراعظم اگلے مہینے چین کا دورہ کریں گے

?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ فروری کے پہلے ہفتے

گورنر سندھ کے خلاف الیکشن کمیشن میں دروخواست دائر

?️ 28 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹ انتخابات

جان ایف کینیڈی کے قتل کی خفیہ فائلز منظر عام پر؛نئے راز فاش

?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ کے 35ویں صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے