?️
سچ خبریں:پاکستانی اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ ان کا ابھی اسلام قبول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے ان پر کوئی زبردستی ہے۔
پاکستانی اداکارہ سنیتا مارشل نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران اعتراف کیا کہ شادی کے روز کیے گئے فیصلے کے تحت ہمارے بچے اسلامی قوانین پر عمل کرتے ہیں لیکن اپنی بات کروں تو اسلام قبول کرنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے، نہ ہی اس حوالے سے شوہر حسن یا میرے خاندان کی طرف سے کوئی دباؤ ہے، انسٹاگرام پر اسلام قبول کرنے سے متعلق کمنٹ آتے رہتے ہیں لیکن اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
بچوں کے اسلامی قوانین پر عمل کرنے سے متعلق سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ اگر شروع سے ہی فیصلہ کرلیا جائے تو مشکل نہیں ہوتی۔
مزید:اداکارہ سعیدہ امتیاز اپنے کمرے سے مردہ حالت میں برآمد
انہوں نے کہا کہ ہم نے شادی سے پہلے ہی اس چیز کا فیصلہ کرلیا تھا کہ ہمارے بچے اسلامی قوانین پر عمل کریں گے چونکہ میں ایک مسلم فیملی میں رہتی ہوں اس لیے حسن کے خاندان والے میرے بچوں کو بہتر سکھاسکتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج میرے بچے قرآن پڑھتے ہیں، نماز پڑھتے ہیں اور روزے بھی رکھتے ہیں، اگر میں یہ فیصلہ نہ کرتی اور وقت کے ساتھ ساتھ بچوں پر چھوڑدیتی تو وہ کنفیوز ہوجاتے لہٰذا آج میں اپنے فیصلے پر بہت خوش ہوں ۔
اداکارہ کا اپنی شادی کی رسومات سے متعلق کہنا تھا کہ ہماری شادی دونوں مذہب کی رسومات کے تحت ہوئی، پہلے میرا اور حسن کا نکاح ہوا جس پر میرا نام تبدیل بھی نہیں کیا گیا، نہ ہی میں نے کلمہ پڑھا اور ایسا نکاح جائز ہے، اس کے بعد میری خواہش پر ہماری شادی کی ایک تقریب چر چ میں بھی رکھی گئی جس میں میرے دوستوں سمیت حسن کی فیملی نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی:پاکستانی گلوکارہ نے امریکا میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آج تک لوگوں میں غلط فہمی پائی جاتی ہے لیکن اہل کتاب لڑکی اور مسلمان لڑکے کا نکاح جائز ہے، اب ہماری شادی کو 15 سال ہوگئے ہیں، بیٹا 12 سال کا ہے جس کا نام راکن ہے جب کہ بیٹی 10 سال کی ہے جس کا نام زینا ہے۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ شادی کے وقت حسن کے گھر والے راضی تھے لیکن میرے والدین خوش نہیں تھے، ان کی خواہش تھی کہ میں عیسائی لڑکے سے شادی کروں لیکن حسن پر دل آگیا تھا لہٰذا سب نے سمجھایا پھر سب مان گئے اور ہماری شادی ہوگئی۔
مشہور خبریں۔
صیہونی وزیر کا قطر پر الزام
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے اس جمعرات کو قطر
جنوری
افغان سفیر کی بیٹی اغواء نہیں ہوئی تھی ہمارے پاس ثبوت ہیں:شیخ رشید
?️ 12 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ
اگست
صیہونی حکومت فاشسٹ ہے؛اسرائیلی کنسٹ رکن کا اعتراف
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت پر اسرائیلی حکام کی تنقید کا سامنا
نومبر
مقبوضہ فلسطین میں صحافی کا قتل
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے اتوار کی شب مقبوضہ فلسطین کے شہر ام
ستمبر
پاکستان سے ریسکیو ٹیمیں، امدادی اشیا ترکیہ پہنچنا شروع
?️ 7 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے
فروری
نبیہ بیری سے ملاقات کے بعد امریکی حکومت کے ایلچی کے بیانات
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی حکومت کے ایلچی آموس ہوکسٹین نے لبنانی پارلیمنٹ کے
نومبر
شام میں جولانی کی منصوبہ بندی کیا ہے؟
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: احمد الشرع جو ابو محمد الجولانی کے نام سے جانا جاتا
دسمبر
شمالی وزیر ستان میں فوج کا ایک جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے
?️ 22 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی
اگست