کنول آفتاب رشتۂ ازداوج میں منسلک ہو گئیں

کنول آفتاب رشتۂ ازداوج میں منسلک ہو گئیں

?️

کراچی (سچ خبریں)مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول آفتاب اور  ذوالقرنین سکندر نے شادی کر لی ان کی شادی میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی شرکت کی۔ کنول آفتاب نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی بارات کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

نئی نویلی دلہن کنول آفتاب گزشتہ روز سے اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتی نظر آرہی ہیں۔اب کنول آفتاب نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی بارات کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کے ساتھ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور موجود ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چوہدری محمد سرور ٹک ٹاکر کنول آفتاب کو اُن کی شادی کا تحفہ دے رہے ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر دیکھ کر واضح ہورہا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی شادی میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ اس جوڑی کا گزشتہ سال، اپریل کے آغاز میں دھوم دھام سے نکاح ہوا تھا۔خیال رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

دوسری جانب ذوالقرنین سکندر نے 2018 میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر تھوڑے ہی عرصے میں اپنی جاندار اداکاری کی بدولت مقبول ہو گئے۔

مشہور خبریں۔

ٹیکنو کے ’اسپارک 30 اور پرو‘ متعارف

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی ملٹی نیشنل کمپنی ٹیکنو نے

سلمان خان کی نئی ویڈیو سے مداح  تشویش میں مبتلا

?️ 30 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور شہناز گِل کے درمیان

افغانستان کے متعدد صوبوں میں153 طالبان ہلاک

?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:پچھلے چوبیس گھنٹے میں افغان سکیورٹی عہدیداروں اور طالبان کے مابین

جنین حملے میں صیہونیوں کے لیے 4 پریشان کن حقائق

?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس

’بھارت سمجھتا ہے ایک کانفرنس رکھ کر وہ کشمیر ی عوام کی آواز دبا سکتا ہے، ہم اس کو غلط ثابت کریں گے‘

?️ 21 مئی 2023مظفر آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے

صیہونی حکومت کا یمن کو نشانہ بنانے کے لیے امارات اور سعودی عرب کا سہارہ لینے کی کوشش

?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کی جانب سے صیہونی حکومت پر مؤثر حملوں

کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں سے لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔ مشعال ملک

?️ 10 دسمبر 2025کراچی (سچ خبریں) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک

وزیر دفاع نے الیکشن میں ہار کی وجہ بتا دی

?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے