کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی

?️

لاہور: (سچ خبریں) اداکار اور میزبان عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کرلی۔

عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق کے نکاح کی تقریب گزشتہ روز لاہور میں منعقد کی گئی جہاں قریبی دوستوں اور خاندان کو مدعو کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم دیوا میگزین کی جانب سے نکاح کے تقریب کی فوٹیج بھی شئیر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا اور دلہن نے سفید رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہے۔

اس کے علاوہ کرن اشفاق اور حمزہ علی چوہدری کے نکاح کے بعد کی فوٹیج بھی شئیر کی گئی۔

ایک اور فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرن اشفاق نکاح نامے میں دستخط کرتے ہوئے آبدیدہ ہورہی ہیں جبکہ ساتھ ہی ان کے والد بھی موجود ہیں۔

اسی دوران کرن اشفاق کی جانب سے مہندی کی تصاویر بھی شئیر کی گئی تھیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بظاہر دونوں کے ہاتھوں اور چہرے پر ہلدی لگی ہے۔

کرن اشفاق کے شوہر حمزہ چوہدری نے بھی اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر مہندی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ’الحمداللہ‘

نکاح کے بعد فوٹوشوٹ کی تصاویر بھی کرن اشفاق نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شئیر کیں جس میں دونوں دلکش دکھائی دے رہیں۔

حمزہ علی چوہدری پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر ہیں جبکہ پیشے کے اعتبار سےوہ کارپوریٹ وکیل ہیں، ان کے انسٹاگرام بائیو کے مطابق وہ ماضی میں بھی پروفیشنل کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

تاہم حمزہ سیاسی منظر نامے پر کافی متحرک بھی دکھائی دیتے ہیں، ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ تمام پارٹی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر انہوں نے آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور شہلا رضا سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر اہم سیاسی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

کرن اشفاق کی جانب سے دوسری شادی کے اعلان پر شوبز شخصیات نے بھی انہیں مبارک باد اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے۔

عروہ حسین نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’ماشااللہ میں آپ کے لیے بہت خوش ہوں، اللہ آپ دونوں کو بہت خوش رکھے آمین‘۔

اس کے علاوہ اداکارہ ثنا فخر، نازش جہانگیر نے بھی دلہن  کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ کرن اشفاق کی اس سے قبل اداکار عمران اشرف سے 2018 میں شادی ہوئی، جس سے ان کے ہاں 2020 میں بیٹے روہان کی پیدائش ہوئی تھی۔

بعدازاں اکتوبر 2022 میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔

دونوں میں کبھی اختلافات کی خبریں سامنے نہیں آئی تھیں جب کہ ان کا شمار رومانوی جوڑیوں میں ہوتا تھا اور ان کی طلاق ہوجانے پر ان کے مداح حیران رہ گئے تھے۔

طلاق کے بعد جہاں عمران اشرف اپنی معمول کی زندگی کی جانب لوٹ آئے، وہیں ان کی سابق اہلیہ کرن اشفاق نے بھی اپنی سرگرمیاں شروع کردی تھیں۔

کچھ ماہ قبل کرن اشفاق نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران پہلی بار طلاق اور اس کے بعد کی زندگی پر بھی کھل کر بات کی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ طلاق کے بعد ان کی زندگی انتہائی پرسکون ہوچکی ہے، ’ زندگی ہر کسی کو سب کچھ سکھا دیتی ہے اور وقت ہر کسی کو مضبوط اور طاقتور بھی بنا دیتا ہے۔

ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ ان کی طلاق کا سبب کیا تھا، وہ تو انہیں مثالی جوڑا سمجھتے تھے؟ جس پر کرن اشفاق نے جواب دیا کہ ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ہوتی۔

اسی طرح ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے سنا ہے کہ ان کے بولڈ لباس کی وجہ سے عمران اشرف نے انہیں طلاق دی؟

اس پر کرن اشفاق نے کہا تھا کہ وہ شروع سے ہی بہت بولڈ تھیں لیکن انہوں نے خود کو کسی شخص کے لیے بدلا اور اگر کسی کو یقین نہ آئے تو وہ گوگل پر ان کی شادی سے پہلی کی تصاویر دیکھ لیں، انہیں معلوم ہوجائے گا کہ انہوں نے خود کو شادی کے بعد کتنا تبدیل کیا؟

اس کے علاوہ طلاق کی وجہ پوچھنے کے سوال پر کرن اشفاق نے مشورہ دیا کہ عمران اشرف سے پوچھیں کہ انہوں نے کرن اشفاق کو طلاق کیوں دی؟

مشہور خبریں۔

ایرانی صدر کا دورۂ لاطینی امریکہ اور عالمی میڈیا

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:ایرانی صدر کے لاطینی امریکہ کے دورے سے متعلق کیے جانے

صیہونی سعودی عرب کے ساتھ مفت میں سمجھوتہ 

?️ 17 فروری 2025سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے امور کے تجزیہ کار اور ماہر اور

نیتن یاہو کی خوفناک پالیسیاں صہیونیوں کے لیے عذاب

?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ نیتن

بھارتی جیلوں میں نظربند کشمیریوں کی حالت زار

?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و

ہمیں بطخوں کی طرح شکار کیا جاتا ہے، ہم محفوٖظ نہیں ہے: اسرائیلی اہلکار

?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے آج سہ پہر ایک صہیونی آبادکار کی ہلاکت

میکرون کے بعد جرمن وزیر خارجہ بھی چین پنہچیں

?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے دورہ چین اور یورپی یونین کا

سعودی عرب کا صہیونیوں کے خلاف سخت بیان

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اتوار کی شام اسرائیل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا، نوٹس جاری

?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے