?️
ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے ہاتھوں پر مہندی لگوانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے اور وہ اپنے ہاتھوں پر بھارتی فلم انڈسٹری کی اپنی پسندیدہ مہندی آرٹسٹ سے مہندی لگوائیں گی۔ سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کی وینا ناگدا کے ساتھ کچھ پرانی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
بھارتی فلم نگری کی پسندیدہ ترین مہندی آرٹسٹ وینا ناگدا نے انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے انسٹا اسٹوری میں اپنی تصویر کے ساتھ لکھا کہ’آخر کار ہم نے یہ کرلیا‘۔انہوں نے کیپشن میں ہیش ٹیگ بگ فیٹ انڈین ویڈنگ (bigfatindianwedding#)کا بھی استعمال کیا ہے۔
وینا ناگدا کی یہ انسٹا اسٹوری دیکھ کر مداحوں نے اس بارے میں قیاس آرائیاں کرنا شروع کردی ہیں کہ کترینہ کیف کے ہاتھوں پر مہندی وینا ہی لگائیں گی۔یہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کی وینا ناگدا کے ساتھ کچھ پرانی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، اس خوبصورت جوڑی کی شادی رواں ماہ کی 9 تاریخ، بروز جمعرات طے پائی ہے۔کترینہ کیف اور اُن کے ہونے والے دولہے وکی کوشل کی شادی لاکھ چھپانے کے بعد بھی نہ چھپ سکی اور اب میڈیا کی جانب سے باقاعدہ اس شادی کو کوریج دی جا رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کو گھٹانے کے لیے کن فیصلوں کی ضرورت ہے؟
?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) دنیا میں توانائی کے مسائل ہر گزرتے دن کے
نومبر
غزہ والوں کا سحری اور افطار کے بغیر روزہ
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:قابض حکومت کی فوج نے 6 ماہ قبل سے غزہ کی
مارچ
سپریم کورٹ آف پاکستان میں فل کورٹ بنانے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
?️ 25 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب
جولائی
ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ، پیٹرول کی قیمت برقرار
?️ 16 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
نومبر
غزہ کے رہائشی اگر بمباری سے نہ مریں تو بھوک سے مر جائیں گے
?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں:غزہ میں صیہونی بمباری کے بعد سینکڑوں خاندان لاپتہ ہوچکے
مئی
اسرائیلی وزیر دفاع کا امریکہ کا دورہ؛ وجہ؟
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق، صہیونی حکومت کے وزیر دفاع
جولائی
سویڈن کے توہین آمیز اقدام کے خلاف یمن اور ترکی میں بڑے پیمانے پر مظاہرے
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:یمنی عوام کی ایک بڑی تعداد آج پیر کے روز صعدہ
جنوری
گیمنگ کے لیے بہترین نوبیا زیڈ ٹی ای کا موبائل کم قیمت پر پیش
?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: گیمنگ کے لیے بہترین فونز میں شمار کیے جانے والے
جولائی