?️
ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف رواں ماہ اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں تاہم انہوں نے شادی سے قبل پنجابی سیکھنے کے لیے ٹیچر رکھ لیا اور ان دنوں وہ پنجابی سیکھنے میں کافی محنت کر رہی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ جہاں اپنے ملبوسات اور زیورات کی تیاریاں کررہی ہیں تو وہیں اُن کے لیے سب سے اہم کام پنجابی سکھانا ہے جس کے لیے اُنہوں نے کام شروع کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے وکی کوشل کے ساتھ شادی کرنے سے پہلے پنجابی زبان سیکھنے کے لیے ایک پرائیویٹ ٹیوٹر کی خدمات حاصل کی ہیں کیونکہ اداکار کی فیملی پنجابی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجستھان کے ایک پُر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔
دوسری جانب وکی اور کترینہ شادی کو خفیہ رکھنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ’شادی میں مہمانوں کو داخلے کے لیے ایک خفیہ کوڈ دیا جائے گا جبکہ مہمانوں کو موبائل فون لینے کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ کوئی تصویر یا ویڈیو لیک نہ ہوں۔
اس کے علاوہ شادی کی تقریب میں موجود مہمان اس وقت تک باہر کسی سے کوئی رابطہ نہیں کرسکتے جب تک کہ وہ تقریب چھوڑ کر چلے نہیں جاتے اور شادی کی تمام تصاویر ویڈنگ پلانر کی اجازت کے بعد ہی شائع کی جائیں گی۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے ایران کے خلاف دھمکی آمیز لہجے میں نرمی
?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں ایران اور
مارچ
لاہور دھماکا: وزیراعظم نے نوٹس لے لیا
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ہونے
جنوری
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی منظوری
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 143 ووٹوں کے ساتھ
مئی
حضرت عیسی نبی غزہ میں ہوتے تو صیہونی ان کے ساتھ کیا کرتے؟برطانوی صحافی کیا کہتے ہیں؟
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانوی صحافی نے حضرت عیسی کی ولادت کے موقع پر
دسمبر
تائیوان کی سلامتی کا عالمی سطح پر اثر ہے: امریکی سینیٹر
?️ 15 اپریل 2022سچ خبریں: امریکی وفد، جس نے چین کے انتباہ کی پرواہ کیے بغیر
اپریل
غزہ کے سلسلہ میں صیہونیوں کی احمقانہ پالیسی
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے غزہ کے حوالے سے تل ابیب کی
اگست
کیا پاکستان کو افغانستان میں آپریشن کا حق ہے؟
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: افغانستان کی سرزمین پر پاکستانی فوج کے حملوں اور اس
جنوری
جولانی اور نیتن یاہو کی واشنگٹن میں ملاقات کا امکان
?️ 27 اگست 2025اسرائیلی اخبار معاریو نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ
اگست