’ویلو اسٹیشن سیزن 2‘ عاطف اسلم اور نتاشا نورانی کے گانے ریلیز

?️

کراچی: (سچ خبریں) کوک اسٹوڈیو کی طرز کے میوزیکل شو ’ویلو اسٹیشن‘ کے دوسرے سیزن کے پہلے گانے ’نخرے‘ کے بعد اب شو کے مزید دو گانوں کو ریلیز کردیا گیا۔

ویلو اسٹیشن سیزن 2‘ کا پہلا گانا ’نخرے‘ رواں ماہ 14 مئی کو ریلیز کیا گیا تھا، جس میں عمیر جسوال اور احمد پرویز نے آواز کا جادو جگایا تھا۔

پہلے گانے کی شاندار کامیابی کے بعد سیزن کے دوسرے گانے ’چمیکلا‘ کو نتاشا نورانی کے آواز میں 23 مئی کو ریلیز کیا گیا تھا۔

’چمکیلا‘ میں نتاشا نورانی خود پرفارم کرتی دکھائی دی تھیں، تاہم ان کے ساتھ دوسری ڈانسرز کو بھی دکھایا گیا تھا۔

’چمیکلا‘ کی شاعری نتاشا نورانی نے مانو اور زریک احمد کے ساتھ مل کر لکھی ہے جب کہ اس کی موسیقی خود گلوکارہ نے ترتیب دی تھی۔

نتاشا نورانی کے گانے کو بھی کمال احمد نے پروڈیوس کیا تھا اور ان کے گانے کو محض تین میں چالیس لاکھ کے قریب بار دیکھا گیا۔

نتاشا نورانی کے گانے کی شاندار کامیابی کے بعد عاطف اسلم کا پنجابی زبان کا گانا ’منگن آئیاں‘ کو 24 مئی کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے شائقین نے خوب سراہا۔

عاطف اسلم کے گانے کی شاعری احسن پرویز مہدی نے لکھی ہے اور انہوں نے ہی اسے پروڈیوس کیا ہے۔

گانے کی موسیقی خود گلوکار نے ترتیب دی اور اس میں ان کے ہمراہ ماڈل سونا رفیق نے جلوے بکھیرے ہیں۔

نتاشا نورانی کے گانے کے مقابلے عاطف اسلم کے گانے کو یوٹیوب پر اتنا زیادہ نہیں دیکھا گیا، تاہم شائقین نے ان کی آواز اور موسیقی کو بہت سراہا۔

’ویلو اسٹیشن سیزن 2‘ میں مذکورہ گلوکاروں کے علاوہ میشا شفیع، عاصم اظہر، بلال سعید، ینگ اسٹنرز، آئمہ بیگ، مانو، زوہا زبیری اور شمعون اسماعیل سمیت دیگر فنکار آواز کا جادو جگاتے دکھائی دیں گے۔

’ویلو ساؤنڈ اسٹیشن‘ کا پہلا سیزن 2020 میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں عاطف اسلم، میشا شفیع، سجاد علی، شمعون اسمٰعیل، عزیر جسوال، عبد اللہ قریشی، آئمہ بیگ، بالرنیہ نگہت چوہدری اور سارہ حیدرشامل تھے۔

میوزیکل شو کے پہلے سیزن نے کافی کامیابیاں سمیٹی تھیں، اب تین سال بعد میوزیکل شو کے دوسرے سیزن کو ریلیز کیا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

?️ 5 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ

عراق میں امریکی فوجیوں کے قافلے پر حملہ

?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں:   صابرین نیوز ٹیلیگرام چینل نے اعلان کیا کہ منگل کی

بیت حانون آپریشن؛ صہیونی تجزیہ کار حیران، فلسطینی مجاہدین کی کامیاب حکمت عملی

?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:فلسطین میں بیت حانون کے قریب فلسطینی مزاحمتی تحریک کے

افغان زلزلہ متاثرین کیلئے پاکستان سے امداد روانہ کردی گئی۔ اسحاق ڈار

?️ 3 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے

سوشل میڈیا پر کچھ لکھنے سے پہلے ضرورسوچیں: فیصل قریشی

?️ 5 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی

عراقی آئین صیہونیوں سے کسی بھی تعلق کی اجازت نہیں دیتا: عراقی پارلیمنٹ ممبر

?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں بدر دھڑے کے ایک رکن نے اس ملک

معاریو: اسرائیل شام کے ساتھ پس پردہ مذاکرات کر رہا ہے

?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے اعلان کیا کہ کنیسٹ میں ہونے والی

یورپی پارلیمنٹ میں زلزے پر زلزلے

?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں مالی بدعنوانی کی مزید جہتیں سامنے آنے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے