?️
کراچی: (سچ خبریں) کوک اسٹوڈیو کی طرز کے میوزیکل شو ’ویلو اسٹیشن‘ کے دوسرے سیزن کے پہلے گانے ’نخرے‘ کے بعد اب شو کے مزید دو گانوں کو ریلیز کردیا گیا۔
’ویلو اسٹیشن سیزن 2‘ کا پہلا گانا ’نخرے‘ رواں ماہ 14 مئی کو ریلیز کیا گیا تھا، جس میں عمیر جسوال اور احمد پرویز نے آواز کا جادو جگایا تھا۔
پہلے گانے کی شاندار کامیابی کے بعد سیزن کے دوسرے گانے ’چمیکلا‘ کو نتاشا نورانی کے آواز میں 23 مئی کو ریلیز کیا گیا تھا۔
’چمکیلا‘ میں نتاشا نورانی خود پرفارم کرتی دکھائی دی تھیں، تاہم ان کے ساتھ دوسری ڈانسرز کو بھی دکھایا گیا تھا۔
’چمیکلا‘ کی شاعری نتاشا نورانی نے مانو اور زریک احمد کے ساتھ مل کر لکھی ہے جب کہ اس کی موسیقی خود گلوکارہ نے ترتیب دی تھی۔
نتاشا نورانی کے گانے کو بھی کمال احمد نے پروڈیوس کیا تھا اور ان کے گانے کو محض تین میں چالیس لاکھ کے قریب بار دیکھا گیا۔
نتاشا نورانی کے گانے کی شاندار کامیابی کے بعد عاطف اسلم کا پنجابی زبان کا گانا ’منگن آئیاں‘ کو 24 مئی کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے شائقین نے خوب سراہا۔
عاطف اسلم کے گانے کی شاعری احسن پرویز مہدی نے لکھی ہے اور انہوں نے ہی اسے پروڈیوس کیا ہے۔
گانے کی موسیقی خود گلوکار نے ترتیب دی اور اس میں ان کے ہمراہ ماڈل سونا رفیق نے جلوے بکھیرے ہیں۔
نتاشا نورانی کے گانے کے مقابلے عاطف اسلم کے گانے کو یوٹیوب پر اتنا زیادہ نہیں دیکھا گیا، تاہم شائقین نے ان کی آواز اور موسیقی کو بہت سراہا۔
’ویلو اسٹیشن سیزن 2‘ میں مذکورہ گلوکاروں کے علاوہ میشا شفیع، عاصم اظہر، بلال سعید، ینگ اسٹنرز، آئمہ بیگ، مانو، زوہا زبیری اور شمعون اسماعیل سمیت دیگر فنکار آواز کا جادو جگاتے دکھائی دیں گے۔
’ویلو ساؤنڈ اسٹیشن‘ کا پہلا سیزن 2020 میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں عاطف اسلم، میشا شفیع، سجاد علی، شمعون اسمٰعیل، عزیر جسوال، عبد اللہ قریشی، آئمہ بیگ، بالرنیہ نگہت چوہدری اور سارہ حیدرشامل تھے۔
میوزیکل شو کے پہلے سیزن نے کافی کامیابیاں سمیٹی تھیں، اب تین سال بعد میوزیکل شو کے دوسرے سیزن کو ریلیز کیا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
مشرق وسطیٰ کی جنگیں جھوٹ پر مبنی ہیں: برازیل کے صدر
?️ 19 اپریل 2026 سچ خبریں:برازیل کے صدر لوئس اناسیو لولا دا سلوا نے پروگریسو
اپریل
بھارت کشمیر میں امن چاہتا ہے تو اسے مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کی طرف آنا ہوگا، میرواعظ
?️ 7 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ
ستمبر
صیہونی حکومت کی نظر میں اقوام متحدہ کی کیا حیثیت ہے؟
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی اقوام متحدہ
اکتوبر
اسماعیل ہنیہ کے قاتل کے بارے میں ایکسیوس کا دعویٰ
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: Axios ویب سائٹ نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کے
اگست
خیبر پختونخوا : فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
?️ 20 نومبر 2025 پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف
نومبر
یوکرین کی فوج اقتدار سنبھالے: پوٹن
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن
فروری
وکلا کی ہڑتال کے باعث زیر حراست ملزمان کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے، سپریم کورٹ
?️ 10 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ زیر حراست ملزم
جنوری
سی ڈی سی نے روشن ایکویٹی کے آپریشنز میں فعال کردار ادا کیا:ڈاکٹر رضا باقر
?️ 30 مارچ 2022(سچ خبریں)گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ آر
مارچ