?️
لاہور: (سچ خبریں) عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹربیونل کے ججز تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس کے نوٹیفکیشن کے تحت ٹربیونل کے ججز تعینات کرنے کا حکم جسٹس شاہد کریم نے دیا ہے، اس حوالے سے عدالت نے سینئر وکیل اور پی ٹی آئی رہنماء سلمان اکرم ایڈووکیٹ اور عمر ہاشم کی درخواستوں کو منظور کرلیا، جن کی درخواستوں میں چیف جسٹس ہائیکورٹ کی جانب سے کمیشن کو بھجوائے گے اضافی ناموں پر ٹربیونلز پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
بتایا گیا ہے کہ جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت کا کہنا ہے کہ جب تک چیف جسٹس بھجوائے گئے ناموں کی فہرست واپس نہیں لیتے الیکشن کمیشن کوئی اور ٹربیونل تشکیل نہیں دے سکتا، سماعت کے لیے ٹربیونلز کو انتخابی حلقے دینا بھی چیف جسٹس کا اختیار ہے۔
دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت نے خصوصی عدالتوں میں ججز کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن جمع کرادیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی میں 9 مئی کے مقدمات سے متعلق کیسز ٹرانسفر کرنے کے لیے دائر درخواست پر جمعہ کو سماعت کی جس میں ججز کی عدم دستیابی کے باعث کیسز ٹرانسفر کرنے کی استدعا کی گئی تھی، دوران سماعت عدالت عالیہ نے ججوں کی تعیناتی کے معاملے کا نوٹس لیا تھا، جمعہ کے روز سماعت پر پنجاب حکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے انسداد دہشت گردی عدالتوں کی 11عدالتوں میں ججوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پیش کر دیا۔
نوٹیفکیشن سے معلوم ہوا کہ جج خالد ارشد کو انسداد دہشتگردی عدالت لاہور ون، جج عمران حیدر کو انسداد دہشت گردی عدالت ٹو لاہور میں تعینات کر دیا گیا، جج محمد عباس کو انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا میں تعینات کیا گیا ہے، جج محمد نعیم سلیم کو انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ، جج رانا شاہد ضمیر کو انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد جب کہ جج ضیا اللہ خان کو انسداد دہشتگردی عدالت ساہیوال میں تعینات کر دیا گیا۔
اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد بخت فخر کو پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اپیلٹ ٹربیونل کا چیئر پرسن تعینات کر دیا گیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد علی کو لاہور صارف عدالت کا پریذائیڈنگ افسر تعینات کیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد زاہد غزنوی کو اینٹی کرپشن عدالت فیصل آباد کا سپیشل جج تعینات کر دیا گیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد اسحاق اینٹی کرپشن عدالت بہاولپور کے سپیشل جج ہوں گے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صفدر بھٹی کو اینٹی کرپشن عدالت لاہور کا سینئر سپیشل جج تعینات کیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد حسین بھٹہ کو اینٹی کرپشن عدالت لاہور کا سپیشل جج تعینات کر دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
مزید 4 صیہونی قیدیوں کی آج رہائی
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کاروں نے صیہونی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے
فروری
کیا اسرائیل کے خلاف ایران کا اگلا حملہ پچھلے حملے سے مختلف ہوگا؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ
اگست
صیہونی قیدیوں کی تلاش کی کوششیں ناکام؛ صیہونی اخبار کا اعتراف
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:ایک عبرانی اخبار نے غزہ پٹی میں صیہونی قیدیوں کے
اپریل
کیا روس پورے مغرب کو نگل لے گا؟ مجارستان کے وزیر اعظم کی رائے
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: مجارستان کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ روس کے
مئی
2022 کے پیلے ہفتے میں کراچی میں بارش کا امکان
?️ 30 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں جنوری 2022 کے پہلے
دسمبر
جنوبی نابلس میں صہیونیوں کا فلسطینیوں پر حملہ؛درجنوں افراد زخمی
?️ 14 اگست 2021سچ خبریں:نابلس کے جنوب میں بیتا قصبے میں صیہونی آبادکاری خلاف ہونے
اگست
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اہم بیان جاری کردیا
?️ 10 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیلی
مئی
صیہونی فلسیطنی شہریوں کا قتل عام کیوں کر رہے ہیں؟
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اعلان کیا کہ
اکتوبر