امریکا میں ایک اور سیاہ فام امریکی پولیس کی دہشت گردی کا شکار، ملک بھر میں شدید ہنگامے شروع ہوگئے

امریکا میں ایک اور سیاہ فام امریکی پولیس کی دہشت گردی کا شکار، ملک بھر میں شدید ہنگامے شروع ہوگئے

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں ایک اور سیاہ فام امریکی پولیس کی دہشت گردی کا شکار ہوگیا جس کے بعد اب ملک بھر میں شدید ہنگامے شروع ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کا واقعہ اسی مقام کے قریب پیش آیا جہاں گزشتہ سال سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مینیاپولس شہر کے شمال میں واقع شہر بروک لائن سینٹر میں پولیس نے گاڑی نہ روکنے پر شہری پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ اپنی گاڑی میں ہی ہلاک ہوگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے ہلاک شخص 20 سال کا نوجوان ہے جو ایک سیاہ فام شہری ہے۔

برطانوی میڈیا کا بتانا ہےکہ سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد مینیاپولس اور بروک لائن سینٹر میں ہنگامے پھوٹ پڑے جس پر بروک لائن کے میئرنے شہر میں کرفیو نافذ کردیا جب کہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری کی ہلاکت کے بعد سینکڑوں مظاہرین پولیس کی بربریت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور بروک لائن پولیس ہیڈکوارٹر کے سامنے جمع ہوگئے جہاں انہوں نے شدید نعرے بازی کی جب کہ مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا جس سے پولیس کی کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس نے حالات کشیدہ ہونے پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی جب کہ شہر میں ہنگاموں کے دوران لوٹ مار کی وارداتیں بھی ہوئیں جس کی وجہ سے کرفیو نافذ کیا گیا، اس کے علاوہ بروک لائن شہر میں تمام اسکولز بند کردیے گئے اور دیگر سرگرمیاں بھی معطل کردی گئی ہیں۔

ریاست منی سوٹا کے گورنر کا کہنا ہےکہ شہر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں جب کہ ہلاک شہری کے اہلخانہ کے لیے دعاگو ہیں۔

دوسری جانب بروک لائن پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ پولیس افسران نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک شخص کو روکنے کی کوشش کی جس پر پولیس کو پتا چلا کہ اس شخص کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں، پولیس نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وہ گاڑی میں گھس گیا۔

پولیس کے مطابق ایک افسر نے اس گاڑی کے ڈرائیور پر فائرنگ کی جس نے بلاکس توڑتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں شہری موقع پر ہی ہلاک ہوا۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ فلسطین میں 30 ہزار سے زائد یوکرینی یہودیوں مقیم

?️ 7 جولائی 2022سچ خبریں:   صہیونی حکام نے اعلان کیا کہ یوکرینی یہودیوں کی مقبوضہ

ٹرمپ ایران کے ہاتھوں یرغمال بن چکے ہیں:نیویارک ٹائمز

?️ 27 اپریل 2026سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کے خلاف جنگ میں

کینسر کی تشخیص کے بعد بائیڈن کی پہلی عوامی نمائش

?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے "جارحانہ” پروسٹیٹ کینسر ہونے کا اعلان

ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ عادلانہ نہیں ہے :پوپ لیو

?️ 16 مئی 2026سچ خبریں: پوپ لیو چہاردہم، عالمی کاتھولک رہنما نے ایران اور امریکہ

ہآرتض: حضرت مسیح کے مجسمے کی بے حرمتی کی مذمت کرنا منافقت ہے

?️ 22 اپریل 2026سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "ہآرتض” نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ

کرپشن اور نیب ایک ساتھ نہیں چل سکتے: جاوید اقبال

?️ 15 جون 2021لاہور( سچ خبریں)چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ

عمران خان کی قید عام قیدی سے بھی سخت ہے ان جیسی قید پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کاٹی، علیمہ خان

?️ 4 جولائی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ

اکثر صیہونی نوجوان کیا چاہتے ہیں؟

?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہم نے اعلان کیا کہ اسرائیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے