مشی خان کی حکومت پر شدید تنقید

?️

کراچی (سچ خبریں) معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے موجودہ حکومت  کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  موجودہ حکومت اپنی نااہلی سے عوام کو ماموں بنارہی ہے۔موجودہ حکومت اپنی نااہلی کو چُھپانے کے لیے اپنا موازنہ دُنیا کے دیگر ممالک سے کرتی ہے۔دنیا سے موازنہ کرنے سے پہلے ان کا رہن سہن دیکھیں۔

تفصیلات کے مطابق مشی خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیشِ نظر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔اداکارہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’موجودہ حکومت اپنی نااہلی کو چُھپانے کے لیے اپنا موازنہ دُنیا کے دیگر ممالک سے کرتی ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’حکومت کہتی ہے کہ انگلینڈ، روس، افریقا سمیت دیگر ممالک میں بھی پیٹرول مہنگا ہوگیا ہے تو میں یہاں کہنا چاہوں گی کہ پاکستان کو موازنہ ان ممالک کے ساتھ کرنے سے پہلے، اُن کا رہن سہن دیکھیں۔‘مشی خان نے کہا کہ ’ان ممالک کی تو نوکرانی بھی گاڑی میں آتی ہے جبکہ ہمارے ملک کا مینجر اپنی تنخواہ میں کس طرح اپنا مہینہ پورا کرتا ہے، یہ صرف وہ ہی جانتا ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’حکومت پاکستان کو دیگر ممالک سے موازنہ کرنا بند کرے کیونکہ یہاں تو روٹی، کپڑا اور پانی تک حد سے زیادہ مہنگا ہوگیا ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’موجودہ حکومت ٹی وی پر آکر ہمیں ماموں بناتی ہے اور نکل جاتی ہے۔‘مشی خان نے مزید کہا کہ ’آپ لوگ کر کیا رہے ہیں؟ آپ کو خود نہیں معلوم کہ آپ کیا کررہے ہیں، آپ صرف ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں جبکہ آپ نے اب تک خود کچھ نہیں کیا ہے۔‘

مشہور خبریں۔

کشمیری پیر کو ”یوم شہدائے جموں “منائیں گے۔

?️ 4 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں

مقبوضہ جموں وکشمیر : بھارتی پالیمانی انتخابات کے ایک اور مرحلے سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں

?️ 24 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بھارتی حکومت

2006 کی 33 روزہ جنگ اور طوفان الاقصی میں کیا فرق ہے؟

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: جب 33 روزہ جنگ حزب اللہ کے لیے فاتحانہ طور

شاہ رخ خان کے بیٹے کو 20 سال سزا ہونے کا امکان

?️ 7 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان

سعد رضوی کی انتخابات میں ٹی ایل پی کو ووٹ دینے کی اپیل

?️ 22 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں)تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی عبوری ضمانت میں توثیق

?️ 11 جون 2022لاہور(سچ خبریں)لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم

دنیا کے ممالک اور عالمی اداروں سے ایران کی اپیل

?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:ایران نے یوم النکبہ کی مناسبت سے ایک بیان جاری کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے