🗓️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ مرد کے تمام کام عورت پر فرض نہیں اوربیوی کا فرض نہیں کہ وہ اپنے شوہر کے کام کرے میں نے اپنے بچوں کی پرورش بھی اس طرح نہیں کی ہے جیسا ہمارا معاشرہ چاہتا ہے۔
حال ہی میں نادیہ حسین نے اپنے شوہر کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیرئیر اور ازدواجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔دورانِ گفتگو پروگرام کی میزبان نے نادیہ حسین سے سوال کیا کہ ’کیا عورت کا فرض ہے کہ وہ اپنے شوہر کے کام کرے؟
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نادیہ حسین نے کہا کہ ’شوہر کے کام کرنا عورت کا فرض نہیں ہے۔‘ جس پر میزبان نے ماڈل سے پوچھا کہ ’کیا آپ نے کبھی اپنے شوہر کے کام کیے ہیں؟سوال کے جواب میں نادیہ حسین نے کہا کہ ’میں نے کبھی اپنے شوہر کا کوئی کام نہیں کیا کیونکہ یہ میرا بچہ نہیں بلکہ میرے لائف پارٹنر ہیں۔
میزبان نے کہا کہ ’ہمارے معاشرے میں مرد کے تمام کام عورت کرتی ہے، پھر چاہے وہ ماں ہو، بہن ہو، بیوی ہو یا بیٹی، اور اگر کوئی مرد اپنے کام خود کرتا ہے تو اُسے بُرا سمجھا جاتا ہے۔اس پر نادیہ حسین نے کہا کہ ’یہ بالکل غلط ہے اور میں نے اپنے بچوں کی پرورش بھی اس طرح نہیں کی ہے جیسا ہمارا معاشرہ چاہتا ہے، جہاں مرد کے تمام کام عورت کرے۔
نادیہ حسین نے کہا کہ ’اگر بیوی اپنے شوہر کو کھانے دے تو یہ بات غلط نہیں لیکن اگر شوہر حکم دے کر بیوی سے اپنے کام کروائے تو یہ غلط ہے۔‘اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اس چیز کے خلاف ہوں کہ بیوی پہلے اپنے کام کرے اور پھر بعد میں شوہر کے حکم پر اُس کے بھی کام کرے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کو اسرائیل کے مستقبل کے لیے 3 بڑے خطرات کی فکر
🗓️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: یش عتید پارٹی کے موجودہ رکن یعقوب پاری نے عبرانی
مارچ
سندھ: سانگھڑ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
🗓️ 19 دسمبر 2022سندھ:(سچ خبریں) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی
دسمبر
ڈیموکریٹس ناکام قوم کا بیانیہ بدلنا چاہتے ہیں: ٹرمپ
🗓️ 14 جون 2022سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی
جون
امریکہ کے ہاتھوں بحیرہ احمر میں ماحولیاتی سانحہ
🗓️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی وزارت زراعت نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ
اپریل
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ
🗓️ 16 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر
جون
خیبرپختونخوا حکومت کا کرم ایجنسی میں امن و امان کی بحالی کے لیے آپریشن کا فیصلہ
🗓️ 18 جنوری 2025 کرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کی حکومت نے کرم ایجنسی میں
جنوری
پاکستان میں پہلی بار ایک دن میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد کی ویکسینیشن
🗓️ 28 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی
اپریل
مغربی میڈیا طلبہ کی بغاوت کے خلاف؛ وجہ؟
🗓️ 10 مئی 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں، امریکی یونیورسٹیوں نے فلسطین کی حمایت میں احتجاج
مئی