?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ ان کی شادی کے بعد ان کے شوہر کو شہرت ملی تو عورتیں پیچھے ہٹنے کے بجائے ’بے غیرت‘ ہو کر ان کے پیچھے پڑ گئیں۔
اشنا شاہ نے فروری 2023 میں معروف گالفر حمزہ امین سے شادی کی تھی، جس کے بعد وہ کچھ عرصے سے اسکرین سے غائب ہیں لیکن جلد ہی وہ بڑے پردے پر دکھائی دیں گی۔
اشنا شاہ حال ہی میں ’ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر گفتگو کی۔
اداکارہ کی پوڈکاسٹ کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں وہ لڑکیوں اور لڑکوں کے درمیان تعلقات سمیت شادی اور دیگر معاملات پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں اشنا شاہ بتاتی نظر آتی ہیں کہ زیادہ تر لڑکے دھوکے باز ہوتے ہیں، وہ لڑکیوں کے دل توڑتے ہیں۔
اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بھی بہت سارے لڑکوں کے دل توڑے، ساتھ ہی انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کی ایسی باتیں کسی نہ کسی کو ان کے شوہر کو بتانی چاہیے تھیں۔
اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ کسی کو ان کے شوہر کو بتانا چاہیے تھا کہ وہ ان سے پہلے ایسے کام کرتی رہی ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں اشنا شاہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ جب ان کی شادی ہوئی تو ان کے شوہر کے موبائل فون کا کوئی پاس ورڈ نہیں تھا، انہوں نے شوہر کو پاس ورڈ لگانے کا کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے اپنے فون پر ان کے چہرے کا لاک اسکرین بھی لگایا ہوا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ ان سے شادی کے بعد ان کے شوہر مشہور ہوگئے ہیں، وہ توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر کے مشہور ہونے کی وجہ سے خواتین کو ان سے دور رہنا چاہیے تھا لیکن حیران کن طور پر عورتیں اور ’بے غیرت‘ ہوگئیں۔
اسی بات پر اشنا شاہ مسکراتی دکھائی دیں اور کہا کہ خواتین ان کے شوہر سے یہ جھوٹ بھی بولتی ہیں کہ انہوں نے پہلے ان کی بیوی کو بھی میسیج کیا تھا۔
اداکارہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے جہاں ان کی تعریفیں کیں، وہیں صارفین نے ان پر تنقید بھی کی۔


مشہور خبریں۔
الاقصیٰ طوفان کی وجہ سے 46 ہزار صہیونی کمپنیاں بند
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کے
جولائی
آٹھ محاذوں پر جنگ کی واپسی
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: رائی الیوم کے مطابق، عطوان نے لکھا ہے کہ تین
مارچ
شمالی کوریا نے ایک بار پھر نئے ہتھیاروں کی نقاب کشائی کی
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: دونوں کوریا کے درمیان تناؤ بڑھتے ہی شمالی کوریا کی
جون
وینزویلا کے نکولس مادورو تیسری بار منتخب
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: وینزویلا کی نیشنل الیکٹورل کونسل نے اعلان کیا کہ 80% ووٹوں
جولائی
زیلنسکی میلونی کی موجودگی میں فیکٹری سیٹنگز میں واپس
?️ 22 فروری 2023سچ خبریں:اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کل منگل کو کیف
فروری
فلسطین نے عالمی برادری سے اسرائیلی بستیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کے مطابق وزارت نے مقبوضہ فلسطینی
دسمبر
صعدہ میں سعودی اتحاد کے حملوں میں 65 ہلاک اور 112 زخمی
?️ 22 جنوری 2022سچ خبریں: آج صبح صعدہ صوبے کی ایک جیل پر بمباری یمن
جنوری
افغانستان کی تاریخی یادگاروں کو سیلاب سے نقصان
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: نیمروز کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ گزشتہ 20
اگست