?️
سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے نت نئے فیچرز پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب پلیٹ فارم کی جانب سے ایک بہترین فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔
واٹس ایپ کے اسٹیٹس یا اسٹوری کو فیس بک کے بعد انسٹاگرام پر براہ راست شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔
واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز ایک ہی کمپنی میٹا کی ملکیت ہیں اور پہلے ہی میسیجنگ ایپلی کیشن کے اسٹیٹس یا اسٹوری کو براہ راست فیس بک پر شیئر کرنے کا فیچر موجود ہے۔
لیکن اب واٹس ایپ کی اسٹوری یا اسٹیٹس کو فیس بک کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر بھی شیئر کیے جانے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن کے ماہرین نے فیچر کی آزمائش تک محدود صارفین کو رسائی دے دی۔
فیچر کے تحت جیسے ہی کوئی صارف اپنے واٹسایپ پر کوئی اسٹوری یا اسٹیٹس شیئر کرے گا تو اسے مذکورہ اسٹوری کو فیس بک کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کرنے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔
صارف کو اسٹوری کو شیئر کرنے کے آپشن ایک بار کی صورت میں وہیں نظر آئیں گے، جہاں اب فیس بک پر اسٹوری کو شیئر کرنے کا فیچر نظر آتا ہے۔
ممکنہ طور پر مذکورہ فیچر کو اگلے چند ماہ میں پیش کردیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔


مشہور خبریں۔
فیصل واڈا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی
?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر
دسمبر
سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستان کا بھارت کو باقاعدہ نوٹس دینے کا فیصلہ
?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی جانب سندھ طاس معاہدے کی معطلی
مئی
ایران جنگ کے دوران نیتن یاہو کے خفیہ دورۂ امارات کا انکشاف
?️ 14 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ
مئی
ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا ہے
?️ 9 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا ہے
جون
ٹرمپ حکومت کا گولڈن کارڈ پروگرام شروع
?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی حکومت نے سرکاری طور پر ایسی گولڈن کارڈ اسکیم کا
دسمبر
یمن کی ناکہ بندی ختم ہونا چاہیے:یمنی حکومت
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے
اگست
مصر بھی حماس کو تل ابیب کے موقف سے آگاہ کرنے کو تیار نہیں
?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Yediot Aharonet نے ایک صہیونی ذریعے کے
اگست
اسرائیل نے عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی؛ وجہ ؟
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریژیم کے ٹی وی چینل 12 کے نیوز پورٹل
مئی