?️
سچ خبریں: آنے والی رومانٹک بولی وڈ فلم ’ابیر گلال‘ میں پاکستانی اداکار فواد خان کی محبوبہ کا کردار ادا کرنے والی وانی کپور نے پاکستانی اداکار کی خوبصورتی کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں پرکشش قرار دے دیا۔
وانی کپور نے ’ابیر گلال‘ کی تشہیر کے سلسلے میں ’ریڈ ایف ایم انڈیا‘ سے بات کی، اس دوران انہوں نے فواد خان کی بھی تعریفیں کیں۔
دوران انٹرویو وانی کپور اپنی پسندیدہ فلم اور کردار کے حوالے سے بھی بات کی جب کہ انہوں نے اپنے پسندیدہ اداکار کا نام بھی بتایا۔
وانی کپور کا کہنا تھا کہ چوں کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے فواد خان کے ساتھ شوٹنگ کی اور جلد ان کی فلم بھی ریلیز ہونے والی ہے، اس لیے وہ فواد خان کو ہی اپنا پسندیدہ اداکار مانتی ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں وانی کپور نے فواد خان کو پرکشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ پیدا ہی فلموں میں کام کرنے کے لیے ہوئے ہیں۔
بھارتی اداکارہ نے فواد خان کی شخصیت کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاونت کرنے والے فرد ہیں، انہیں پاکستانی اداکار کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا۔
دوسری جانب ’ابیر گلال‘ کا دوسرا گانا ’انگریجی رنگ رسیا‘ بھی ریلیز کردیا گیا، جسے چند ہی گھنٹوں میں 28 لاکھ بار تک دیکھا جا چکا تھا۔
’انگریجی رنگ رسیا‘ کو 18 اپریل کو ریلیز کیا گیا، اس سے قبل فلم کا پہلا ’خدایا عشق‘ بھی مقبول ہوا تھا۔
فلم کا مختصر ٹیزر اپریل کے آغاز میں ریلیز کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ 9 مئی کو نمائش کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
فواد خان کو بھارتی فلم میں کاسٹ کرنے اور ان کی فلم انڈیا میں ریلیز کرنے کے اعلان پر وہاں کی ہندو انتہاپسند جماعتوں نے فلم کی ٹیم کو دھمکیاں بھی دے رکھی ہیں، تاہم فلم کی ٹیم اپنے فیصلے پر بضد ہے اور وہ فلم کو مقررہ وقت پر ریلیز کرنے کے لیے تیار ہے۔
جہاں ہندو انتہاپسند جماعتوں نے فواد خان کے بھارتی فلم میں کام کرنے پر دھمکیاں دے رکھی ہیں، وہیں متعدد شوبز شخصیات جن میں سنی دیول، سشمیتا سین اور امیشا پٹیل جیسی اداکارائیں بھی شامل ہیں، انہوں نے پاکستانی اداکار کے بولی وڈ فلم میں کام کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے لیے اچھا قرار دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے لالچ کا جواب
?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: رائٹرز کی طرف سے شائع ہونے والے ایک بیان میں
اپریل
"لیپڈ”: نیتن یاہو کی دوبارہ انتخاب میں فتح کا مطلب "اسرائیل” کا خاتمہ ہے
?️ 2 ستمبر 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں حزب اختلاف کی تحریک کے سربراہ نے
ستمبر
مقبوضہ فلسطین میں تنازعہ کی شدت پر صیہونی تشویش کا اظہار
?️ 23 اپریل 2022حالیہ دنوں میں مسجد الاقصی میں کشیدگی میں اضافے کے بعد صیہونی
اپریل
ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف انتظامی اور قانونی کاروائی کی جائے
?️ 25 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت
نومبر
وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ پر روس کا رد عمل
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی سفارت خانے نے سوڈان میں روسی بحری اڈے کی تعمیر
دسمبر
بشکیک حملے میں 4 سے 5 پاکستانی طلبہ زخمی ہوئے، اسحٰق ڈار
?️ 19 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ
مئی
ملک بھر میں کورونا سے مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 24 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتیں جاری ہیں
مئی
ریاستوں میں ٹرمپ اور ہیریس کے درمیان بہت قریبی دوڑ
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں صرف ایک دن باقی رہ گیا
نومبر