🗓️
سچ خبریں: آنے والی رومانٹک بولی وڈ فلم ’ابیر گلال‘ میں پاکستانی اداکار فواد خان کی محبوبہ کا کردار ادا کرنے والی وانی کپور نے پاکستانی اداکار کی خوبصورتی کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں پرکشش قرار دے دیا۔
وانی کپور نے ’ابیر گلال‘ کی تشہیر کے سلسلے میں ’ریڈ ایف ایم انڈیا‘ سے بات کی، اس دوران انہوں نے فواد خان کی بھی تعریفیں کیں۔
دوران انٹرویو وانی کپور اپنی پسندیدہ فلم اور کردار کے حوالے سے بھی بات کی جب کہ انہوں نے اپنے پسندیدہ اداکار کا نام بھی بتایا۔
وانی کپور کا کہنا تھا کہ چوں کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے فواد خان کے ساتھ شوٹنگ کی اور جلد ان کی فلم بھی ریلیز ہونے والی ہے، اس لیے وہ فواد خان کو ہی اپنا پسندیدہ اداکار مانتی ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں وانی کپور نے فواد خان کو پرکشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ پیدا ہی فلموں میں کام کرنے کے لیے ہوئے ہیں۔
بھارتی اداکارہ نے فواد خان کی شخصیت کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاونت کرنے والے فرد ہیں، انہیں پاکستانی اداکار کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا۔
دوسری جانب ’ابیر گلال‘ کا دوسرا گانا ’انگریجی رنگ رسیا‘ بھی ریلیز کردیا گیا، جسے چند ہی گھنٹوں میں 28 لاکھ بار تک دیکھا جا چکا تھا۔
’انگریجی رنگ رسیا‘ کو 18 اپریل کو ریلیز کیا گیا، اس سے قبل فلم کا پہلا ’خدایا عشق‘ بھی مقبول ہوا تھا۔
فلم کا مختصر ٹیزر اپریل کے آغاز میں ریلیز کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ 9 مئی کو نمائش کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
فواد خان کو بھارتی فلم میں کاسٹ کرنے اور ان کی فلم انڈیا میں ریلیز کرنے کے اعلان پر وہاں کی ہندو انتہاپسند جماعتوں نے فلم کی ٹیم کو دھمکیاں بھی دے رکھی ہیں، تاہم فلم کی ٹیم اپنے فیصلے پر بضد ہے اور وہ فلم کو مقررہ وقت پر ریلیز کرنے کے لیے تیار ہے۔
جہاں ہندو انتہاپسند جماعتوں نے فواد خان کے بھارتی فلم میں کام کرنے پر دھمکیاں دے رکھی ہیں، وہیں متعدد شوبز شخصیات جن میں سنی دیول، سشمیتا سین اور امیشا پٹیل جیسی اداکارائیں بھی شامل ہیں، انہوں نے پاکستانی اداکار کے بولی وڈ فلم میں کام کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے لیے اچھا قرار دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو ختم کرنے کا فیصلہ
🗓️ 3 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر
جنوری
بن گوئر کے خلاف مظاہروں میں شدت؛ غلط پوزیشن پر غلط وزیر!
🗓️ 14 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ملٹری انٹیلی جنس ادارے کے سابق سربراہ آموس
فروری
اسرائیلی بموں پر نوٹ لکھنے پر نکی ہیلی کی تنقید
🗓️ 31 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں امریکہ کی سابق سفیر نکی ہیلی، جو
مئی
چین کا طیارہ صرف 1 گھنٹے میں بیجنگ سے نیویارک پہنچے گا
🗓️ 1 فروری 2022بیجنگ(سچ خبریں)دنیا بھر چین ایک ایسا ملک ہے جو بہت تیزی سے
فروری
وزیر اعظم کا اہم بیان، داسو ڈیم سے ملک کو سستی بجلی ملے گی
🗓️ 18 جون 2021پشاور(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ داسو ڈیم سے
جون
تیل کی قیمت کم ہو توپھر ٹیکس نہیں بڑھانا چاہیئے. مفتاح اسماعیل
🗓️ 17 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ
اپریل
استعفوں کی منظوری کیلئے پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
🗓️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی سے
اکتوبر
پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس ایک بار پھر الیکشن کمیشن کی عدالت میں آ گیا
🗓️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سات سال زیر التوا رہنے
جنوری