ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہیں گے:یمنی عہدیدار

یمن

?️

سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے کہا کہ ہمارے دشمن کی حرکتیں ہمیں عظیم جنگ اور فتح کی تیاری سے نہیں روک سکیں گی، دشمن کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں محاذوں کو متحرک رکھنے کے لیے محرک کا کام کرتی ہیں۔

المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا کہ "ہمارے دشمن کی حرکتیں ہمیں ایک عظیم جنگ اور فتح کی تیاری سے نہیں روک سکیں گی جبکہ دشمن کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں محاذوں کو متحرک رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر جنگ، جارحیت اور محاصرے کو ختم کرنے کا سنجیدہ عزم نہ کیا گیا تو جنگ جاری رہے گی،الحوثی نے کہا کہ ہم دشمن کی دھمکیوں اور ہتھیاروں سے خوفزدہ نہیں ہیں اور ہماری عوام اس سے باخبر ہیں نیز ہم اس سے نمٹنا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جنگ بندی کو قبول کیا کیونکہ ہم جنگ جاری نہیں رکھنا چاہتے لیکن اگر یمن کا محاصرہ اور جارحیت جاری رہی تو ہم خاموش نہیں رہیں گے، صیہونی فوجی حکام کے اس دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہ انہوں نے حال ہی میں تین روزہ جنگ کے دوران یمن پر بھی حملے کیے ہیں حملہ کیا ہے، الحوثی نے تاکید کی کہ ہماری دلی تمنا اسرائیلی دشمن کا براہ راست مقابلہ کرنا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کے دورے کا راز افشا، تل ابیب اور ابوظہبی کے تعلقات میں بڑا تضاد

?️ 19 مئی 2026سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے امارات اور صیہونی ریاست کے درمیان ایک

امریکی یونیورسٹیوں میں اسرائیل مخالف مظاہروں کا اہم موڑ

?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: آج امریکی یونیورسٹیوں میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے اس

بھارت پاکستان کشیدگی کم کرنے میں کیا رکاوٹ ہے؟خواجہ آصف کی زبانی

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:وزیر دفاع پاکستان خواجہ محمد آصف نے امریکہ پر الزام عائد

غزہ و لبنان میں کشیدگی برقرار،جنگ بندی کی خلاف ورزی اور طبی مراکز کو خطرہ

?️ 8 فروری 2026غزہ و لبنان میں کشیدگی برقرار،جنگ بندی کی خلاف ورزی اور طبی

چوروں کا سردار

?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے محمد بن سلمان کی ملکی اور خارجہ

حمدان: ٹرمپ نیتن یاہو کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں

?️ 1 جولائی 2025سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ نیتن

سندھ توڑنے، کراچی کو الگ کرنے کے بیانات کی مذمت کرتا ہوں۔ مراد علی شاہ

?️ 21 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ

ناروے کے سفیر کا عراق اور اردن میں جیفری ایپسٹین کے تعلقات کی وجہ سے استعفیٰ

?️ 9 فروری 2026 سچ خبریں: ناروے کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے