نیتن یاہو کو ان کی اپنی ہی پارٹی کی صدارت سے ہٹائے جانے کا امکان

نیتن یاہو

?️

سچ خبریں:صہیونی حکومت کی دائیں بازو کی لیکوڈ پارٹی کے ایک ذریعے نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم بنامین نیتن یاہو اپنی پارٹی کی قیادت سے محروم ہونے والے ہیں۔
یروشلم پوسٹ کے ایک ذریعے نے لیکوڈ پارٹی کے ایک عہدہ دار کے حوالے سے بتایا کہ نیتن یاہو اسرائیلی عدلیہ کی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہونے کے لیے پارٹی کے اندر ایک خفیہ رائے شماری میں ناکام ہو گئے تھے جس کے بعد انھیں پارٹی کی قیادت سے بے دخل کرنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہاکہ اس خفیہ رائے شماری نے لیکوڈ پارٹی میں طاقت کا حقیقی توازن ظاہر کیا، رپورٹ کے مطابق صیہونی پارلیمنٹ نے دو دہائیوں میں پہلی بار ججوں کی سلیکشن کمیٹی میں لیکوڈپارٹی کے کسی رکن کو منتخب نہیں کیا ہے، اس طرح رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کنسٹ نیتن یاہو کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ انھیں اپنے مقدمے کی سماعت کے دوران کمیٹی میں موجود نہیں ہونا چاہیے۔

یروشلم پوسٹ نےاپنی رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ ہے کہ نیتن کے استعفیٰ دینےیا نھیں بے دخل کیے جانے کی صورت میں نیر برکات اور یولی ادلشتاین لیکوڈ پارٹی کا چیئرمین بنانے کے لیے سب سے اہم امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ صیہونی کنسٹ نے پارلیمنٹ کے 60 ارکان کی رضامندی سے گذشتہ جون میں نفتالی بینیٹ کو بطور وزیر اعظم منتخب کیا جس کے بعدنیتن یاہو کی 12 سالہ حکومت کا خاتمہ ہوگیاجبکہ وسیع پیمانے پر اندرونی مخالفت کا سامنا کرتے ہوئے نیتن یاہو کرپشن اور رشوت کے مقدمے اور قید سے بچنے کے لیے مقبوضہ علاقوں میں وزیر اعظم کے عہدے پر اصرار کرتے رہے۔

 

مشہور خبریں۔

بلوچستان: مچھ میں دہشتگردوں کے حملے میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی ملوث

?️ 30 جنوری 2024بلوچستان: (سچ خبریں) پاکستان کے صوبے بلوچستان میں مچھ جیل پر دہشتگردوں

نابلس پر صیہونی فوجیوں کا حملہ،36 فلسطینی زخمی

?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں:   فلسطینی فلسطینی ذرائع نے آج صبح مغربی کنارے کے مختلف

سینیٹ اجلاس میں اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت

?️ 18 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کے اجلاس میں اسرائیل کے ایران پر

تہران میں فرانسیسی سفارت خانے کے انچارج ڈی افیئرز کو طلب کیا گیا

?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں:   پیرس میں احتجاجی مظاہروں میں فرانسیسی حکومت کے تین مشیروں

عراق میں صیہونی خفیہ اڈے کے بارے میں عراقی فوج کا بیان

?️ 10 مئی 2026سچ خبریں:عراق کی سکیورٹی انفارمیشن سینٹر نے کربلا کے صحرا میں مبینہ

امریکہ کی روس پر قابو پانے اور اسے کمزور کرنے کی پالیسی جاری :ریابکوف

?️ 22 مئی 2026 سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے اعلان

رفح میں صہیونیوں کا حشر ناکامی کے سوا کچھ نہیں: حماس

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: حماس کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ ڈاکٹر موسیٰ

صیہونی فوجی تجزیہ کار: اسرائیل ایران اور لبنان کے مقابلے میں نئی شکست کے دہانے پر ہے

?️ 30 مئی 2026سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "معاریو” کے فوجی تجزیہ کار "آوی اشکنازی” نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے