?️
کراچی: (سچ خبریں) فواد خان اور ماہرہ خان کی آنے والی رومانوی فلم ’نیلو فر‘ کا میوزک متعارف کرادیا گیا، جس کے لیے ایک پروموشن تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔
اس تقریب میں فلم کا پہلا گانا ’تو میری‘ بھی پیش کیا گیا، جسے ذیشان وکی حیدر نے گنگایا ہے، جب کہ موسیقی ذیشان وکی حیدر اور شانی حیدر نے تیار کی ہے۔
تقریب کی میزبانی فواد خان اور ماہرہ خان نے کی، جنہوں نے تفریح، فیشن اور موسیقی کی صنعتوں سے آئے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
مہمانوں میں سیمی راحیل، زیب بنگش، نمیر خان، مورو، کین ڈول، ریشم کے علاوہ دیگر اداکار شامل تھے۔
نیا پیش کیا گیا گانا فلم کا جذباتی محور ہے، جو شاعری اور دھن کو ایسے عشق کی کہانی میں بُنتا ہے جو نظر اور الفاظ سے بالاتر ہے۔
فلم میں فواد خان ایک لکھاری کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جب کہ ماہرہ خان نیلوفر کے طور پر جلوہ گر ہونگی، ایک بصارت سے محروم مگر روشن شخصیت والی لڑکی، جس کی روح کہانی کی تعریف کرتی ہے۔
تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے فواد خان نے کہا کہ نیلو فر ایک ایسی کہانی ہے جو جذبات میں زندہ ہے اور یہ گانا اس کی دھڑکن ہے، آج کی رات اس احساس کو ان سب کے ساتھ بانٹنے کی تھی جنہوں نے فلم کے سفر پر یقین کیا۔
ماہرہ خان نے کہا کہ یہ فلم ان کے لیے بہت ذاتی معنی رکھتی ہے، آج رات جب سب نے گانے پر اتنی جذباتی ردعمل ظاہر کیا، تو انہیں یاد آیا کہ ہم نے نیلو فر کیوں بنائی، یہ عشق کی سب سے خالص اور روحانی شکل کے بارے میں ہے۔
’نیلو فر‘ کی کہانی عمار رسول نے تحریر کی ہے اور وہی اس کے ہدایتکار بھی ہیں، فلم کو اوصاف شارق نے پروڈیوس کیا ہے، جب کہ فواد خان اور حسن خالد ایگزیکٹو پروڈیوسرز کے طور پر شامل ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں فواد خان اور ماہرہ خان کے علاوہ عتیقہ اوڈھو، بہروز سبزواری، مدیحہ امام، ثروت گیلانی، گوہر رشید، فیصل قریشی، سامعہ ممتاز، راشد فاروقی، چاند برال، سیمی راحیل، عدیل ہاشمی، حرا ترین اور نوید شہزاد سمیت دیگر معروف اداکار شامل ہیں۔
’نیلو فر‘ رواں سال 28 نومبر کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے تو انتخابات کا پُرامن انعقاد کیسے ممکن ہوگا؟ الیکشن کمیشن
?️ 25 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکریٹری داخلہ کو
اکتوبر
امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو بھیجے گئے ہتھیاروں کے چونکا دینے والے اعدادوشمار!
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: ایسی صورت حال میں جب اسرائیل جھوٹے اور بے بنیاد
دسمبر
جنوبی یمن میں امریکی سفیر کیا کر رہا ہے؟
?️ 2 اگست 2023سچ خبریں:صنعاء میں یمنی پارلیمنٹ نے کل ایک بیان جاری کیا جس
اگست
اسرائیلی دہشت گردی پر عالمی ردعمل، بیلجیم کے وزیر نے اسرائیل پر شدید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا
?️ 12 مئی 2021بیلجیم (سچ خبریں) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی
مئی
افغان طالبان کی غیر ملکی افواج کو دھمکی
?️ 13 جون 2021سچ خبریں:افغان طالبان نے اس ملک میں غیر ملکی افواج کو دھمکی
جون
جنوبی پنجاب میں حکومت نے اپوزیشن کو دعوت دی
?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے حکومت نے اپوزیشن
جنوری
پاکستان اور ڈبلیو ایچ او کا بچوں کے تحفظ کیلئے ایکشن پلان تیار کرنے کیلئے اشتراک
?️ 16 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور وزارتِ
نومبر
موڈرنا کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ اسلام آبادپہنچ گئی
?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعہ امریکی ساختہ
جولائی