?️
کراچی: (سچ خبریں) گلوکار عاطف اسلم کی روحانی اور مذہبی باتیں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ خدا اور اس کی وحدانیت سمیت شکر گزاری اور مایوسی پر باتیں کرتے دکھائی دیے۔
عاطف اسلم کی وائرل ہونے والی ویڈیو کچھ عرصہ قبل دیے گئے ان کے ایک انٹرویو کی ہے، جس میں انہوں نے کیریئر، روحانیت اور مذہب کی جانب اپنے راغب ہونے کی باتیں کی تھیں۔
اب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر کلپ میں عاطف اسلم مایوسی اور شکر گزاری پر بات کرتے دکھائی دیے۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ مایوسی سب سے بڑا کفر ہے اور جو شخص خدا کے ساتھ روابط میں رہتا ہے، وہ کبھی مایوس ہو ہی نہیں سکتا اور مومن کی پہلی نشانی ہی یہی ہوتی ہے۔
عاطف اسلم کے کہتے ہیں مومن کے پروردگار سے رابطے میں کمی ہوسکتی ہے، طریقہ غلط ہو سکتا یا کمی پیشی ہو سکتی ہے، صحیح جگہ پہنچ نہیں پا رہے ہوں گے لیکن جیسے ہی صحیح جگہ پر پہنچیں گے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔
گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ سب سے بڑی دولت شکر گزاری ہے، انسان نے دنیا اور بچوں کے لیے مال بنا لیا ہوتا ہے لیکن اس کی سب سے بڑی دولت شکر گزاری ہوتی ہے۔
عاطف اسلم نے روحانیت سے بھرپور باتیں کرتے ہوئے کہا کہ خدا کو شکر گزاری بہت پسند ہے، اسے وحدانیت پسند ہے اور وہ چاہتا ہے کہ مومن اس سے مانگے۔
انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ جب بھی خدا سے دعا مانگیں تو پہلے ان کے محبوب حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نام لیں، پھر خدا کو پکاریں اور پھر دعا مانگیں تو ضرور قبول ہوگی۔
گلوکار کی روحانیت سے بھرپور گفتگو کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے ان کی تعریفیں کیں اور انہیں بہترین شخصیت اور خیالات کا مالک قرار دیا۔
اس سے قبل بھی عاطف اسلم روحانیت کی باتیں کرتے دکھائی دیتے رہے ہیں، اسی انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر انہوں نے کبھی غلطی سے کوئی نامناسب الفاظ پر مبنی شاعری گائی تو بعد میں احساس ہونے کے بعد خدا سے معافی مانگی ہے۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ جو بات غلط ہے، وہ ہمیشہ غلط رہتی ہے اور وہ غلطیوں پر خدا سے معافی کے طلب گار رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ سیاسی انتقام کے لیے عدلیہ کا استعمال کر رہے ہیں:امریکی شہری
?️ 24 اکتوبر 2025 ٹرمپ سیاسی انتقام کے لیے عدلیہ کا استعمال کر رہے ہیں:امریکی شہری
اکتوبر
۷۰ فیصد اسرائیلی شہری اقتصادی بدحالی پر ناخوش
?️ 20 ستمبر 2025۷۰ فیصد اسرائیلی شہری اقتصادی بدحالی پر ناخوش ایک تازہ سروے میں
ستمبر
یحیی سنوار کے بھائی کے ممکنہ جانشین کے بارے میں العالم کی قیاس آرائیاں
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: خبری نیٹ ورک العالم نے عزالدین قسام بریگیڈز کے ایک
جون
ایرانی صدر انڈونیشیا کے دورے پر
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:ہندوستانی میڈیا نے ایرانی صدر کے دورہ انڈونیشیا کا تجزیہ کرتے
مئی
پاکستان میں شہر ناقابل رہائش ہوتے جا رہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک
?️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان
اکتوبر
اسلام آباد پولیس کی ریڈ زون کی حدود میں باضابطہ توسیع کی درخواست
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے مقامی انتظامیہ سے باضابطہ
نومبر
ملکی مہنگائی کو ہمیں کنٹرول کرناہے:محمود خان
?️ 13 نومبر 2021کرک(سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بھی ملک میں مہنگائی کا
نومبر
ٹیکسز کے بجاے عوام کو ریلیف دی جائے:وزیر اعظم
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اراکین کی جانب سے مہنگائی پر اظہار نظر کرنے
اپریل