🗓️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اشنا شاہ کی جانب سے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اپنا خون نکلوانے کی وٰڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
وائرل مختصر ویڈیو ڈرامے ’اے عشقِ جنون‘ کی شوٹنگ کی ہے، جس کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ نے حقیقی خون نکلوایا۔
ڈرامے کے ایک منظر میں اداکارہ بیمار پڑجاتی ہیں، جس وجہ سے انہیں اپنے ٹیسٹ کروانے پڑتے ہیں اور وہ بلڈ ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری پہنچتی ہیں اور انہوں نے اسی منظر کی حقیقی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کردی۔
اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ’اے عشقِ جنون‘ کے لیے نہ صرف پسینہ بہایا بلکہ انہوں نے اپنا خون بھی دیا اور سب لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ اپنا خون دے رہی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں میڈیکل اسٹاف کی جانب سے ان کا حقیقی خون نکالنے کے لیے اداکارہ کو انجکشن لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اشنا شاہ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو ’اے عشقِ جنون‘ کے ڈرامے کے ایک منظر شوٹ کرنے کی ویڈیو ہے، جس میں کیمرامین سمیت دیگر عملے کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ ڈرامے میں جرم، ہراسانی، مفلسی اور مجبوری جیسے سماجی پہلووں کو موضوع بنایا گیا ہے۔
ڈرامے میں تین (ہیرو، ہیروئن اور ولن)مرکزی کردار ہیں، جب کہ کہانی ’ایمن‘ اور ’راحم‘ کے گرد گھومتی ہے۔
اشنا شاہ کا کردار حالات کے بے رحم تھپیڑوں کی شکار لڑکی کا ہے۔
تاہم، والد کی معذوری اور بھائی کی بیماری کے باوجود وہ مشکل حالات سے ہار نہیں مانتی اور مجبوری میں نوکری کرنے گھر سے باہر نکلتی ہیں۔
دوسری جانب ناظرین اشنا شاہ اور شہریار منور کی آن اسکرین کیمسٹری کو پسند تو کر رہے ہیں، تاہم سوشل میڈیا صارفین اشنا شاہ کی اداکاری سے خاصے متاثر نظر نہیں آرہے۔
مشہور خبریں۔
مارب میں 35 سعودی کرائے کے فوجی مارے گئے
🗓️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: مارب شہر میں ہونے والی جھڑپوں میں سعودی اتحادی افواج
دسمبر
قاہرہ کو ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی پر تشویش
🗓️ 9 مئی 2022سچ خبریں:مصری وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکام کی جانب سے مغربی کنارے
مئی
فلسطینی کارروائیوں نے اسرائیل کو تھکا دیا ہے: صیہونی مصنف
🗓️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:ایک صہیونی مصنف نے اسرائیل کے بحران اور فلسطینی استقامتی کارروائیوں
اپریل
کینیڈین کا تل ابیب کے ساتھ فوجی تجارت ختم کرنے کا مطالبہ
🗓️ 6 جون 2024سچ خبریں: اب اسرائیلی حکومت کو ہتھیاروں پر پابندی لگائیں” کینیڈین ایسوسی
جون
حکومت ملکی معیشت مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم
🗓️ 21 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت
فروری
نصراللہ نے اسرائیل کے لئے کیا کہا؟
🗓️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:مذمت بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف مقبوضہ علاقوں میں
جولائی
یمن کے بارے میں امریکی اور سعودی حکام کا تبادلہ خیال
🗓️ 17 جون 2023سچ خبریں:یمن کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹم لنڈرکنگ نے ریاض
جون
اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر نے بھارت پر کڑی نظر رکھنے کا اعلان کردیا
🗓️ 2 اگست 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے
اگست