?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اشنا شاہ کی جانب سے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اپنا خون نکلوانے کی وٰڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
وائرل مختصر ویڈیو ڈرامے ’اے عشقِ جنون‘ کی شوٹنگ کی ہے، جس کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ نے حقیقی خون نکلوایا۔
ڈرامے کے ایک منظر میں اداکارہ بیمار پڑجاتی ہیں، جس وجہ سے انہیں اپنے ٹیسٹ کروانے پڑتے ہیں اور وہ بلڈ ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری پہنچتی ہیں اور انہوں نے اسی منظر کی حقیقی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کردی۔
اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ’اے عشقِ جنون‘ کے لیے نہ صرف پسینہ بہایا بلکہ انہوں نے اپنا خون بھی دیا اور سب لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ اپنا خون دے رہی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں میڈیکل اسٹاف کی جانب سے ان کا حقیقی خون نکالنے کے لیے اداکارہ کو انجکشن لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اشنا شاہ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو ’اے عشقِ جنون‘ کے ڈرامے کے ایک منظر شوٹ کرنے کی ویڈیو ہے، جس میں کیمرامین سمیت دیگر عملے کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ ڈرامے میں جرم، ہراسانی، مفلسی اور مجبوری جیسے سماجی پہلووں کو موضوع بنایا گیا ہے۔
ڈرامے میں تین (ہیرو، ہیروئن اور ولن)مرکزی کردار ہیں، جب کہ کہانی ’ایمن‘ اور ’راحم‘ کے گرد گھومتی ہے۔
اشنا شاہ کا کردار حالات کے بے رحم تھپیڑوں کی شکار لڑکی کا ہے۔
تاہم، والد کی معذوری اور بھائی کی بیماری کے باوجود وہ مشکل حالات سے ہار نہیں مانتی اور مجبوری میں نوکری کرنے گھر سے باہر نکلتی ہیں۔
دوسری جانب ناظرین اشنا شاہ اور شہریار منور کی آن اسکرین کیمسٹری کو پسند تو کر رہے ہیں، تاہم سوشل میڈیا صارفین اشنا شاہ کی اداکاری سے خاصے متاثر نظر نہیں آرہے۔


مشہور خبریں۔
وفاق، صوبے 600 ارب روپے ’سرپلس‘ دینے پر متفق
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کے تحت تقریباً 15 سال
فروری
طولکرم میں صیہونی فوجی فلسطینی مجاہدین کے آہنی پنجوں میں گرفتار
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں تعینات مزاحمتی فورسز نے ایک کاروائی کے
فروری
ایران میں مبینہ جنگی جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل
?️ 18 ستمبر 2026سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی معاون ترجمان آنا کیلی نے ایران میں امریکی
ستمبر
سعودی عرب میں 5 شہریوں کو پھانسی، دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام
?️ 18 اکتوبر 2026سچ خبریں:سعودی وزارت داخلہ نے مشرقی صوبے سے تعلق رکھنے والے 5
اکتوبر
2050 تک یورپ میں خشک سالی عام ہونے کا خطرہ
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں: متعدد ماہرین نے یورپی پارلیمنٹ کی ماحولیاتی صحت عامہ اور
ستمبر
قاہرہ تل ابیب سے ناراض ہے:اسرائیل ٹایمز
?️ 13 دسمبر 2025 قاہرہ تل ابیب سے ناراض ہے:اسرائیل ٹایمز اسرائیلی اخبار ٹائمز آف
دسمبر
لاکھوں شامی مہاجرین کب تک اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے؟ الجولانی کا بیان
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:تحریر الشام دہشت گرد گروپ کے سربراہ نے شامی مہاجرین کو
جنوری
ایران کا نظام ختم ہونے کے قریب ہے؛ نتن یاہو کا ایک اور خیالی دعویٰ
?️ 7 ستمبر 2026سچ خبریں: بینجمن نتن یاہو، صہیونی حکومت کے وزیراعظم نے اپنے تازہ
ستمبر