?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں میں ولن کے کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والے سینیئر اداکار شفقت چیمہ کو فالج کا اٹیک ہونے اور ان کے کوما میں چلے جانے کی خبر جھوٹی ہے۔
ایک روز قبل متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز اور ٹی وی چینلز نے یہ خبر شائع کی تھی کہ شفقت چیمہ کے دماغ کی شریان میں خون جم گیا، جس باعث وہ قومہ میں چلے گئے۔
خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شفقت چیمہ کو پہلے بھی دماغی شریانوں کا مسئلہ ہوا تھا، اب ان کی حالت انتہائی تشویش ناک ہونے پر انہیں لاہور کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شفقت چیمہ دماغی شریان میں خون جم جانے کی وجہ سے کوما میں چلے گئے۔
لیکن ان کے بیٹے نے والد کو فالج ہونے اور ان کے کوما میں چلے جانے کی خبر کو جھوٹا قرار دیا۔
شفقت چیمہ کے بیٹے شہریار چیمہ نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے والد کو فالج ہونے اور ان کے کوما میں چلے جانے کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کو نمونیہ بخار کی شکایت تھی، جس وجہ سے وہ انہیں مقامی ہسپتال لے گئے تھے لیکن اب وہ گھر پر ہیں اور ان کے والد کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
شہریار چیمہ نے اس سے قبل ویڈیو پیغام بھی جاری کیا، جس میں انہوں نے والد کے فالج ہونے اور ان کے کوما میں چلے جانے کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔
انہوں نے ویڈیو پیغام میں بھی بتایا کہ انہوں نے والد کو نمونیہ کی شکایت کی وجہ سے نجی ہسپتال میں عارضی طور پر داخل کروایا لیکن اب وہ گھر پر ہیں اور ان کی صحت بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے۔
شفقت چیمہ کی عمر 62 سال سے زائد ہے اور وہ 500 سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں۔
مدرسے سے تعلیم یافتہ شفقت چیمہ حافظ قرآن بھی ہیں جب کہ ان کے والد بھی دینی عالم تھے۔
انہوں نے پنجابی فلموں میں ولن کے کرداروں سے اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے زیادہ تر پنجابی فلموں میں ہی غنڈے کے کردار ادا کیے، تاہم بعد ازاں اردو میں بننے والی فلموں میں بھی وہ ولن کے طور پر نظر آئے۔
جدید پاکستانی فلموں میں شفقت چیمہ کو انتہائی کم دیکھا گیا، اگر انہیں کسی نئی فلم میں کاسٹ بھی کیا گیا تو انہیں مختصر کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
الشرع: امریکہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں ہماری مدد کر رہا ہے
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشارع نے ایک
نومبر
شام میں امریکی-صیہونی منصوبہ عرب حکمرانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی
?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:شام میں جاری بدامنی محض داخلی بحران نہیں بلکہ اسرائیل
جولائی
روسی میزائلوں کا پانامہ کے پرچم والے تین جہازوں کو نشانہ
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:پانامہ کی میری ٹائم ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ روس کی جانب
مارچ
تل ابیب میں شہادت طلبانہ کاروائی کرنے والا نوجوان شہید
?️ 9 اپریل 2022تل ابیب میں شہادت طلبانہ کارروائی کرنا والا فلسطینی نوجوان کی صیہونیوں
اپریل
سردی میں غزہ کے مہاجرین کے غیر انسانی حالات
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:صیہونیوں نے غزہ کی پٹی کے خلاف گزشتہ 4 ماہ سے
فروری
چین کا عالمی بینک سے افغانستان کی مدد کرنے کا مطالبہ
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:چین نے عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے افغانستان
اکتوبر
روس پر یوکرین کے مہلک حملے
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے بدھ کو علی الصبح
جنوری
قاہرہ میں غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات کا آغاز
?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:مصر نے تصدیق کی ہے کہ قاہرہ میں صیہونی ریاست
فروری