?️
ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے آج صبح اپنے بیٹے آریان خان سے ملنے کے بعد ممبئی کی آرتھر جیل سے باہر نکلتے وقت مداحوں کو ہاتھ جوڑ کر سلام کیا اور ان کا شکریہ ادا کیاہاتھوں کو جوڑتے ہوئے ان کی محبت کا شکریہ ادا کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر بعض کو تعجب ہو رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان آج صبح اپنے بیٹے آریان خان سے ملنے کے لیے ممبئی کی آرتھر جیل پہنچے جوکہ گزشتہ 18 دنوں سے منشیات کیس میں زیرِ حراست ہیں۔شاہ رخ خان خاموشی سے اندر گئے اور جب وہ ملاقات کے بعد باہر آئے تو جس چیز نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی وہ شاہ رخ خان کا جیل کے باہر جمع ہونے والے اپنے مداحوں کو سلام کرنے کا طریقہ تھا۔
بالی ووڈ اداکار نے عاجزی کے ساتھ اپنے مداحوں کا ہاتھ جوڑتے ہوئے اُن کی محبت کا شکریہ ادا کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔واضح رہے کہ ممبئی کروز شِپ کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی۔
ممبئی کی عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت چار بار مسترد کی گئی ہے اور اسی وجہ سے اب اُن کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔گزشتہ روز ممبئی کی خصوصی عدالت کی جانب سے آریان خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کے بعد شاہ رخ خان نے آج صبح آرتھر روڈ جیل میں اپنے بیٹے سے ملاقات کی۔
خیال رہے کہ بھارت کے انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا تھا۔شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی پہلے تردید کرتے رہے تاہم انہوں نے بعد میں اعتراف جرم کرلیا تھا۔
مشہور خبریں۔
اردگان کے تضادات؛نیا انداز یا حکمت عملی کی غلطی
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:صہیونی رہنما سے اردگان کی ملاقات کا اندازہ ان ضروریات اور
مارچ
10 اسرائیلی قیدیوں کو جلد رہا کر دیا جائے گا: ٹرمپ
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس
جولائی
غزہ بین الاقوامی قوانین کا قبرستان بن چکا ہے: پاکستان
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق دار نے اقوام متحدہ میں
جولائی
بلوچستان: مچھ میں دہشتگردوں کے حملے میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی ملوث
?️ 30 جنوری 2024بلوچستان: (سچ خبریں) پاکستان کے صوبے بلوچستان میں مچھ جیل پر دہشتگردوں
جنوری
سندھ:7جون سے نئی انسداد پولیو مہم کا آغاز
?️ 5 جون 2021کراچی(سچ خبریں) سندھ میں 7 جون سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم
جون
ضلع کرم میں راستوں کی بندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر، مظاہرین کا دھرنا جاری
?️ 24 دسمبر 2024 پاراچنار: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں راستوں کی بندش
دسمبر
بندر حدیدہ میں طبی آلات کے گودام کو نشانہ بنانا
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں: یمن میں المیادین نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی اتحاد
مارچ
یمن جنگ کے سلسہ میں عمان کا تازہ ترین موقف
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:عمان کے وزیر خارجہ نے یمن جنگ کے بارے میں اپنا
جولائی