?️
کراچی: (سچ خبریں) شادی کرنے یا نہ کرنے کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ یشمیٰ گل کی جانب سے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری میں شادی کی خواہش کے اظہار کا اسکرین شاٹ وائرل ہوگیا۔
یشمیٰ گل نے حال ہی میں انسٹاگرم اسٹوری میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا کی پوسٹ شیئر کی، جس میں بتایا گیا تھا کہ سعودی حکومت نے مکہ شریف اور مدینہ منور میں مقدس مقامات پر نکاح پڑھانے کی اجازت دے دی۔
اداکارہ نے مذکورہ پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شادی کا وقت آچکا۔
اداکارہ کی جانب سے مکہ اور مدینہ میں مقدس مقامات پر نکاح کی اجازت دیے جانے کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے شادی کا وقت آنے کی بات لکھنے کا اسکرین شاٹ وائرل ہوگیا اور متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز نے اداکارہ کی جانب سے جلد شادی کرنے کے عندیے کی خبر شائع کی۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی یشمیٰ گل کی خواہش پر دلچسپ تبصرے کیے اور ساتھ ہی انہیں ان کےلباس پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ وہ پہلے وہ مناسب لباس پہننا سیکھیں، پھر مقدس مقامات پر جاکر نکاح کی خواہش مکمل کریں۔
یہاں یہ بات یاد رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے جنوری 2024 میں پہلی بار مدینہ منورہ اور مکہ شریف کے مقدس مقامات پر نہ صرف نکاح کی اجازت دی تھی بلکہ اس ضمن میں حکومتی سطح پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے سروسز شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔
اگرچہ ماضی میں بھی دنیا بھر کے مسلمان کعبت اللہ اور مسجد نبوی ﷺ سمیت دیگر مقدس مقامات پر جاکر نکاح کی سنت ادا کرتے تھے، تاہم رواں برس سعودی عرب کی حکومت نے نکاح کے لیے حکومتی سہولیات متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
قاہرہ اجلاس سے غزہ پر پھر بمباری!
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:مصر کے صدرنے کہا کہ ہم نے رفح کراسنگ بند نہیں
اکتوبر
ھندوستان کا نام بدل کر بھارت رکھنے کے پیچھے کی وجوہات
?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں: یورونیوز ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں ملک
ستمبر
غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ایک اہم قدم
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اسرائیلی حکومت اور حماس کے
نومبر
امریکہ کی مداخلت سے کہاں امن آیا ہے؟:روس
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ نے آج ایک تقریر میں کہا کہ کیا
ستمبر
عمران خان کوچھوڑنے والےکا مستقبل ہی ختم ہو جائے گا:فوادچوہدری
?️ 17 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
فروری
غزہ میں نسل کشی، روم میں انسانیت کی تدفین
?️ 28 اپریل 2025سچ خبریں:پاپ فرانسیس کی تدفین کے دوران مغربی رہنماؤں نے انسان دوستی
اپریل
امریکہ نے افغانستان کی حکمران جماعت کو تسلیم کرنے سے روک دیا: طالبان
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان سے امریکہ
ستمبر
بڑے صنعتی سردخانے میں تکنیکی خرابی کے باعث گوشت کی بڑی مقدار ضائع
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیل کے ایک بڑے صنعتی سردخانے میں درجہ حرارت کنٹرول کرنے
جولائی