?️
سچ خبریں: لندن کے رائل اوپیرا ہاؤس میں ایک فنکار کی جانب سے اسٹیج پر فلسطینی پرچم لہرانے پر انتظامیہ نے ردعمل دیتے ہوئے اسے ’غیر مناسب اقدام‘ قرار دے دیا۔
ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق لندن کے رائل اوپیرا ہاؤس میں اتوار کے روز ایک فنکار کے اسٹیج پر فلسطینی پرچم لہرانے کے اقدام کو ’مکمل طور پر نامناسب‘ قرار دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیج کے کنارے پر مختصر سی ہاتھا پائی ہوئی، جہاں ایک شخص، جو شرٹ اور ٹائی میں ملبوس تھا، فنکار کو روکنے کی ناکام کوشش کرتا ہے۔
یہ واقعہ ہفتے کے روز لندن میں جوزیپے وردی کی چار ایکٹ پر مشتمل اوپیرا ’ایل ٹروویٹورے‘ کے 11 روزہ سلسلے کے اختتامی شو کے دوران اس وقت پیش آیا جب پردہ گرنے سے قبل فنکاروں نے سلامی دی۔
ایک شخص، جس نے دعویٰ کیا کہ وہ تماشائیوں میں شامل تھا، اس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ رائل اوپیرا ہاؤس میں آج رات غیر معمولی مناظر دیکھنے کو ملے، ’ایل ٹروویٹورے‘ کے اختتام پر پس منظر میں کام کرنے والے ایک فنکار نے اسٹیج پر آ کر فلسطین کا پرچم لہرایا، وہ بس وہیں کھڑا رہا، نہ جھکا اور نہ کچھ بولا۔
اس نے مزید لکھا کہ ’اسٹیج کے پیچھے سے کوئی مسلسل اس سے پرچم چھیننے کی کوشش کرتا رہا اور یہ سب بہت ہی حیران کن صورتحال تھی‘۔
کوونٹ گارڈن میں واقع رائل بیلے اینڈ اوپیرا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فنکار کی جانب سے یہ اقدام بغیر اجازت کے کیا گیا تھا۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب متعدد فنکار اس سال کے گلاسٹن بری میوزک فیسٹیول میں غزہ کے عوام کے لیے یکجہتی کے پیغامات دے چکے ہیں، ان فنکاروں میں کنی کیپ، باب وائلن، وولف ایلس اور ایمیل اینڈ دی اسنیفرز شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پولیس اب بھی مشہور جوڑی ’باب وائلن‘ کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے جن کے مرکزی گلوکار نے فیسٹیول کے دوران اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔


مشہور خبریں۔
حمیرا اور عائشہ کی تنہا موت پر دل گرفتہ ہوں، معلوم نہیں میری موت کیسی ہوگی، فردوس جمال
?️ 14 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار فردوس جمال نے اداکارہ حمیرا اصغر اور
جولائی
اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے:گوتریش
?️ 24 فروری 2026اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے:گوتریش
فروری
امریکی جمہوریت زوال کی طرف بڑھ رہی ہے:اوباما
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما نے امریکی جمہوریت کو لاحق
جنوری
نیتن یاہو کی کابینہ کے وزیر کی بیٹی کا والدین پر جنسی زیادتی کا الزام
?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے ایک خبر میں
اپریل
یوکرین ہمارے ہتھیاروں سے روس پر حملہ نہ کرے:جرمنی
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:جرمن چانسلر نے کہا کہ برلن کے لیے یہ اہم ہے
مئی
کیا محمد بن سلمان برطانیہ جانے والے ہیں؟ مقصد؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: برطانوی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کی
جولائی
پینٹاگون کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر امریکی فضائیہ کی نقل و حرکت
?️ 30 ستمبر 2025پینٹاگون کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر امریکی فضائیہ کی نقل
ستمبر
وہ جرنیل جو یوکرین میں جنگ ختم کر سکتے ہیں
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: یوکرین کے سابق صدر کے مشیر کا خیال ہے کہ
فروری