خوش زندگی گزار رہا ہوں، آغا علی نے دو سال بعد طلاق کی تصدیق کردی

?️

کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار آغا علی نے دو سال بعد اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کو ختم کرنے کا انہوں نے تصور بھی نہیں کیا تھا لیکن اب وہ خوش زندگی گزار رہے ہیں۔

آغا علی حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں ںے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے اس بات پر شکرانے ادا کیے کہ ان کی شادی بچے ہونے سے قبل ہی طلاق پر ختم ہوئی۔

انہوں نے دلیل دی کہ چوں کہ وہ والد کے سائے کے بغیر ہی پلے بڑھے، اس لیے انہیں والد کے ساتھ نہ ہونے کی تکلیف کا علم ہے۔

اداکار کے مطابق جب وہ محض 5 سال کے تھے، تب ان کے والد انتقال کر گئے تھے اور انہوں نے والد کے سائے کے بغیر ہی زندگی گزاری اور انہیں والد کے ساتھ نہ ہونے کی تکلیف کا احساس ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی بچے کے لیے اس سے زیادہ کوئی تکلیف دہ چیز نہیں ہوسکتی کہ وہ والدین کے بغیر زندگی گزارے، اس لیے وہ اس بات پر خدا کے شکر گزار رہتے ہیں کہ ان کی شادی بچے ہونے سے قبل ہی طلاق پر ختم ہوئی۔

آغا علی نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی یہ تصور ہی نہیں کیا تھا کہ ان کی شادی ایسے ختم ہوگی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ کوئی بھی انسان جب کوئی رشتہ اپنی مرضی سے بناتا ہے تو اسے ہر حال میں اسے نبھانا چاہیے اور اس رشتے کے لیے انسان کو جی، جان اور زندگی تک لگا دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن جب ہر کوشش کے باوجود پسند سے بنایا گیا رشتہ بھی نہ چل سکے تو عزت سے اس رشتے کو ختم کرنا ہی بہتر ہے۔

آغا علی نے اگرچہ اپنی شادی ختم ہونے کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے واضح طور پر نہیں بتایا کہ ان کی طلاق کب ہوئی اور اس کی کیا وجوہات تھیں۔

آغا علی اور حنا الطاف کی جانب سے شادی کو انتہائی خوش اصلوبی سے ختم کرنے اور ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی نہ کرنے پر احمد علی بٹ نے دونوں کی تعریفیں بھی کیں۔

آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان 2022 کے آغاز میں ہی طلاق کی افواہیں آنا شروع ہوئی تھیں لیکن ابتدائی طور پر آغا علی نے ایسی افواہوں کو مسترد کردیا تھا۔

بعد ازاں مسلسل دونوں کی طلاق کی خبریں سامنے آتی رہیں اور دونوں کو گزشتہ دو سال سے زائد عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ بھی نہیں دیکھا گیا اور نہ ہی دونوں نے طلاق کی افواہوں پر کوئی رد عمل دیا تھا۔

اگست 2024 میں ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے اپنے شو میں تصدیق کی تھی کہ آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق ہوگئی ہے لیکن بعد ازاں انہوں نے مذکورہ بات کہنے پر معافی مانگی تھی۔

اب پہلی بار آغا علی نے خود کو طلاق یافتہ مرد کہنے پر مسکراتے ہوئے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اگرچہ انہوں نے طلاق کا تصور بھی نہیں کیا تھا لیکن اب وہ خوش زندگی گزار رہے ہیں۔

آغا علی اور حنا الطاف نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد مئی 2020 میں شادی کی تھی اور ان کی شادی محض 2 سال ہی چل سکی۔

مشہور خبریں۔

عرب دنیا کے اہم اخبارات کی سرخیاں: خطے میں ایران کی طاقت کے نئے مرحلے کا آغاز

?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:ایران کی خطے میں طاقت کو مضبوط بنانے اور وعدہ صادق

یورپی ممالک نے پی آئی اے سے مدد مانگی

?️ 23 اگست 2021کابل (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے کابل میں پھنسے

روس: امریکہ کا بگرام کو واپس لینے کے لیے افغانستان پر حملہ کرنے کا امکان نہیں

?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان امور نے اعلان

بحران کا شکار فوج؛ صہیونی معاشرے کو تباہی کے دہانے پر لانے والے فاشسٹ فوجی

?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:اگرچہ تشدد اور جرائم کی جڑیں جعلی صہیونی حکومت کی بنیادوں

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے نسل پرستانہ جرائم کو بے نقاب کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ یہ تنظیم فلسطینیوں

اسلام آباد نے طالبان پر اپنے اثرو رسوخ کا انکار کردیا

?️ 30 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں امن کو آگے

مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں1989سے اب تک 96ہزار290سے زائد کشمیری شہید

?️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ

غزہ میں اسرائیل کے فریبکارانہ منصوبے کی ناکامی

?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں: بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں نے اسرائیلی ریگیم کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے