?️
کراچی (سچ خبریں) ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کا شادی سے متعلق دعوی ٰ غلط ثابت ہواحریم شاہ نے رواں برس پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سے شادی کا دعویٰ کیا تھا جس کا انہوں نے اعتراف بھی کر لیا۔ حریم شاہ نے اپنے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ انہوں نے سندھ کے وزیر سے شادی کا دعویٰ محض شغل میلہ لگانے کے لیے کیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران حریم شاہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سندھ کے وزیر سے شادی کا دعویٰ محض شغل میلہ لگانے کے لیے کیا تھا ۔ حریم شاہ نے کہا کہ میں نے رواں برس جون میں ہی شادی کی تھی، لیکن بلال شاہ سے کی تھی، اب بلال شاہ کون ہیں اس کی وضاحت وہ ابھی بھی نہیں دینا چاہتیں۔
خیال رہے کہ حریم شاہ نے رواں برس جون میں سندھ کے وزیر سے شادی کا دعویٰ کیا تھا جس نے تہلکہ مچا دیا تھا اور اسمبلی تک حریم شاہ کی شادی کی باتیں پہنچ گئی تھیں۔ جبکہ صوبائی وزراء کی جانب سے بھی وضاحتیں سامنے آئی تھیں لیکن اب حریم شاہ نے اس دعوے کے جھوٹے ہونے کا اعتراف بھی خود ہی کرلیا ہے۔حال ہی میں دئے گئے انٹرویو میں حریم شاہ حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید اور میرا رشتہ 6 سال پُرانا ہے جبکہ عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ ہاں میں عمران خان کو ابھی بھی چاہتی ہوں۔
عمران خان نڈر اور بے باک ہیں، ملکی مفاد میں بات کرتے ہیں اور جب بھی کسی سے ملتے ہیں عاجز اور انکساری سے ملتے ہیں ، اگر کوئی پاکستان مخالف بات کرے تو ان کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سخت جواب بھی دیتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف سے متعلق بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی مجھے عمران خان کی وجہ سے پسند ہے اور بلاول بھٹو کی وجہ سے مجھے پیپلز پارٹی پسند تھی۔
شیخ رشید بھی مجھے پسند ہیں۔ شیخ رشید میرے دوست ہیں، ہم ایک دوسرے کو چھ سات سال سے جانتے ہیں ، اسی لیے ہماری انڈراسٹینڈنگ بھی ہے۔ شیخ رشید کی عمر کافی ہے لیکن اُن کا دل جوان ہے۔ پی ٹی آئی میں پسندیدہ شخصیت سے متعلق سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ مجھے عمران خان تو پسند ہیں ہی لیکن ان کے علاوہ مجھے پی ٹی آئی میں شاہ محمود قریشی بھی بہت پسند ہیں۔


مشہور خبریں۔
سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کی جانب سے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک، قطر نے رپورٹ کیا ہے کہ
ستمبر
یوم القدس کے موقع پر ہزروں فلسطینیوں کی مسجد اقصی میں نماز جمعہ میں شرکت
?️ 7 مئی 2021سچ خبریں:القدس کے عالمی دن کے موقع پر صہیونی حکومت کے سخت
مئی
غزہ میں جرائم کی وجہ سے آئرلینڈ میں صہیونیوں کا خیرمقدم نہیں ہوا
?️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حکومت کی نسل کشی نے یورپی
مارچ
ترک قابضین کو سخت سبق سکھائیں گے: عراقی مزاحمتی تحریک
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک عصاب اہل الحق کے سکریٹری جنرل نے شمالی
فروری
اسرائیل کے ساتھ سمجھوتے کے معاہدے ناکام ہوتے جارہے ہیں:سعودی میڈیا
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکام کے ساتھ بات چیت کا سابقہ رکھنے والے سعودی
مارچ
اماراتی کمپنی افغانستان میں فضائی ٹریفک کی منتظم
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
بائیڈن کا حقیقی چہرہ
?️ 29 جون 2023سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے چہرے پر سرخ ماسک کے نشانات
جون
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو سعودی ہم منصب کا ٹیلی فون، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 16 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وز یراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو
اکتوبر