جسٹن بیبر کورونا وائرس کا شکارہوگئے

?️

اوٹاوا(سچ خبریں) کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کورونا کا شکار ہوگئے ،انہوں نے  کورونا مثبت آنے کے بعد اپنا دورۂ امریکا ملتوی کردیا ہے گلوکار ہفتے کو کورونا وائرس کا شکار ہوئے البتہ ان کی طبیعت بہتر ہے لیکن اُن کی ٹیم کی جانب سے ابھی ایریزونا اور لاس اینجلس کے کنسرٹس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

جسٹن بیبر نے ابھی اپنے’جسٹس ورلڈ ٹور‘ کا آغاز کیا ہی تھا کہ اُنکا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کی وجہ سے اُنہیں امریکا کے شہر لاس ویگاس میں آج کے دن کے لیے شیڈیول کیا ہوا اپنا کنسرٹ ملتوی کرناپڑا۔لاس ویگاس کے علاوہ گلوکار کے اس ہفتے کے لیے ایریزونا اور لاس اینجلس میں بھی کنسرٹس شیڈیول تھے۔

رپورٹ کے مطابق گلوکار ہفتے کو کورونا وائرس کا شکار ہوئے البتہ ان کی طبیعت بہتر ہے لیکن اُن کی ٹیم کی جانب سے ابھی ایریزونا اور لاس اینجلس کے کنسرٹس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا کہ یہ دونوں کنسرٹس بھی ملتوی ہوں گے یا منسوخ کردیے جائیں گے۔

تاہم، جسٹن بیبر کے ترجمان نے لاس ویگاس میں آج کے دن کے لیے شیڈیول کنسرٹ کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ لاس ویگاس میں گلوکار کا کنسرٹ اب رواں سال 28 جون کو ہوگا۔خیال رہے کہ گلوکار  اپنے ’جسٹس ورلڈ ٹور‘ کے ساتھ اسٹیج کو اپنی شاندار پرفارمنس سے گرمانے کے لیے بہت پرجوش ہیں جس کا آغاز 18 فروری سے سان ڈیاگو سے ہوا تھا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ ریاض کے فیصلوں کو تبدیل نہیں کر سکتا: سعودی ماہرین

?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد

شہباز شریف خصوصی دعوت پر30 تا 31 اکتوبرتک قطر کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم

آپریشن عزم استحکام حکومت کی ضرورت ہے یا فوج کی مرضی سے ہو رہا ہے؟

?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

گندم کی نقل و حمل پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی، حکومت پنجاب

?️ 20 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) محکمہ خوراک پنجاب نے واضح کیا ہے کہ اس

روسی معیشت مغربی پیش گوئیوں سے کہیں زیادہ مضبوط: لی مونڈے

?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبار لی موندے نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں گزشتہ 12

فرخ حبیب کی  اپوزیشن جماعت پر شدید تنقید

?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا

کینٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں عمران خان کو کہاں کہاں شکست ہوئی

?️ 13 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں مسلم لیگ ن نے پنجاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے