?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار نیر اعجاز نے کہا ہے کہ جنگ کسی بھی ملک اور قوم کے لیے اچھی نہیں ہوتی، تاہم بھارت میں اتنی طاقت اور ہمت ہی نہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ جنگ کرے۔
نیر اعجاز نے حال ہی میں ’سماء ٹی وی‘ کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
نیر اعجاز نے ماضی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بنائے گئے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ڈراموں میں کام کرنے کے تجربے پر بھی بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے ماضی میں ’لاگ‘ نامی ڈرامے میں بھارتی فوجی میجر کے کردار کو کافی سراہا گیا اور انہوں نے بھی جان لگا کر خود کو ظالم بھارتی میجر کے طور پر پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے کردار نے بہت سارے مظلوم کشمیریوں کو قتل کیا ہوتا ہے، ان کے کردار کی کوشش ہوتی ہے کہ کوئی بھی کشمیری پاکستان کا نام نہ لے اور پاکستان سے اظہار محبت نہ کرے۔
اداکار کے مطابق ماضی میں ایسے کردار اور ڈرامے اس لیے بھی مقبول ہوتے تھے کیوں کہ اس وقت کردار میں ڈھل جانے کے لیے اداکار کے پاس وقت ہوتا تھا، اسے کئی دن پہلے ہی بتا دیا جاتا تھا کہ آپ کو کاسٹ کرلیا گیا ہے، اب کاسٹ کرنے سے چند گھنٹے قبل فون کرکے بلالیا جاتا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تازہ کشیدگی اور جنگ کی افواہوں کے سوال پر نیر اعجاز کا کہنا تھا کہ فنکار بھی جنگ سمیت دیگر معاملات پر ایسے ہی پریشان ہوتے ہیں، جسے عام پاکستان ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ریاستی انتخابات میں جیتنے کے لیے سازشیں کر رہا ہے اور وہ اپنے عوام کے جذبات سے بھی کھیل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام تو نریندر مودی کی سازش اور عوام کے جذبات سے کھیلنے کی مذمت کر رہا ہے لیکن وہاں کے لوگ نہیں کر رہے، اس لیے بھارتی عوام کو بھی ان کی سازش کو سمجھ کر ان کی مذمت کرنی چاہیے۔
اداکار کا کہنا تھاکہ اگرچہ بھارت جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن ان کے خیال میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ نہیں ہوگی، جنگ اتنا آسان کام نہیں۔
نیر اعجاز نے کہا کہ دونوں ممالک غیر ترقی یافتہ ہیں، ان کے پاس اتنے وسائل نہیں لیکن بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ اگر پاکستانیوں کا ہاتھ اٹھ گیا تو پھر خیر نہیں۔
اسی دوران انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس جنگ کرنے کی ہمت اور طاقت تک نہیں، دونوں ممالک کے درمیان جنگ نہیں ہوگی۔


مشہور خبریں۔
امریکہ جنگی جرائم میں اسرائیل کا شریک ہے: جہاد اسلامی
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک جہاد اسلامی نے زور دے کر کہا ہے کہ
جون
طالبان کی ترکی کو شدید دھمکی، افغانستان میں فوجی مداخلت بند کی جائے
?️ 14 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) ترکی کی جانب سے کابل ایئرپورٹ کو تحفظ فراہم
جولائی
ان بحری جہازوں سے کوئی خطرہ نہیں جن کی منزل اسرائیل نہ ہو
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ کے نائب وزیر اطلاعات نصیر الدین عامر
دسمبر
آل سعود سے انسانی حقوق کی پائمالی کا حساب لیا جائے: انسانی حقوق کی 10 تنظیموں کا مطالبہ
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:انسانی حقوق کی 10 بین الاقوامی تنظیموں نے سعودی عرب کے
جنوری
مسلمانوں اور علمائے دین کا قتل جہاد نہیں دہشت گردی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 10 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
مارچ
اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینیوں کے لرزہ خیز انکشافات
?️ 20 اکتوبر 2025اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینیوں کے لرزہ خیز انکشافات جنگ
اکتوبر
الحشد الشعبی کی پریڈ اور امریکہ کا اس تنظیم پر حالیہ حملہ
?️ 29 جون 2021سچ خبریں:پیر کی صبح امریکی لڑاکا طیاروں نے عراق شام کی سرحد
جون
امریکیوں کے خلاف آنے والی جنگ ہمہ گیر اور وسیع ہو گی:عراقی مزاحمتی تحریک
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی کتائب سیدالشہداءمزاحمتی تحریک کے ترجمان نے کہا کہ امریکیوں کے
نومبر