ایران کا جنگ بندی کے لیے نئی شرائط کا اعلان

جنگ

?️

سچ خبریں:ایرانی عہدیدار نے جنگ کے خاتمے کے لیے چھ بنیادی شرائط کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی اعلیٰ عہدیدار نے جنگ بندی کے لیے چھ اہم شرائط پیش کی ہیں جن میں امریکی فوجی اڈوں کی بندش، ہرجانہ اور آبنائے ہرمز کے لیے نیا قانونی نظام شامل ہے۔

ایک اعلیٰ ایرانی سیکیورٹی و سیاسی عہدیدار نے المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے جاری دفاعی اقدامات ایک ایسے منصوبے کے تحت انجام دیے جا رہے ہیں جو کئی ماہ قبل تیار کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اس پیشگی تیار کردہ دفاعی منصوبے کو مرحلہ وار اور اعلیٰ اسٹریٹجک صبر کے ساتھ نافذ کر رہا ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے والے اس ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ دشمن کے فضائی دفاعی ڈھانچے کی تباہی کے بعد ایران کو اب اس کی فضائی حدود پر مکمل برتری حاصل ہو چکی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس عسکری برتری کے پیش نظر ایران کو فوری جنگ بندی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا اور وہ امریکہ، صہیونی حکومت اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جارحیت کو تاریخی سبق دینے تک اپنی پالیسی جاری رکھے گا۔

اس عہدیدار نے کہا کہ بعض علاقائی فریقین اور ثالثوں کی جانب سے جنگ بندی کی تجاویز ایران تک پہنچائی گئی ہیں، تاہم تہران نے اس کے لیے کچھ بنیادی شرائط مقرر کی ہیں جنہیں سنجیدگی سے لیا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے ایک نئے قانونی و اسٹریٹجک فریم ورک کے تحت چھ بنیادی شرائط پیش کی ہیں۔

ان کے مطابق:

پہلی شرط جنگ کے دوبارہ نہ ہونے کی ضمانت ہے

دوسری شرط خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی بندش

تیسری شرط جارح فریق کی جانب سے ایران کو ہرجانہ کی ادائیگی

چوتھی شرط خطے کے تمام محاذوں پر جنگوں کا خاتمہ

پانچویں شرط آبنائے ہرمز کے لیے ایک نئے قانونی نظام کا قیام

چھٹی شرط ایران کے خلاف سرگرم میڈیا عناصر کی گرفتاری اور انہیں ایران کے حوالے کرنا ہے۔

مشہور خبریں۔

کریملن کا یوکرائنی اناج کی چوری کی ترکی کی مبینہ تحقیقات پر ردعمل

?️ 23 جون 2022سچ خبریں:     جیسا کہ روس کی جانب سے یوکرائنی اناج کی

ونزوئلا کی سومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے صیہونی اقدام کی مخالفت

?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں:ونزوئلا نے صیہونیوں کے سومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اقدام

کیا السوڈانی دوسری بار عراق کے وزیر اعظم بنیں گے؟

?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: عراقی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم نے کہا کہ محمد شیعہ

وزیر اعظم بادشاہ چارلس سوئم کی تاجپوشی میں شرکت کیلئے برطانیہ کا دورہ کریں گے

?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم

عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا

?️ 27 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اہم اجلاس

واٹس ایپ کا اب کون سا نیا فیچر آنے والا ہے؟

?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

شاہ رخ خان کا ہاتھ جوڑ کر مداحوں کو سلام اور شکریہ

?️ 21 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے آج صبح

سپریم کورٹ: ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

?️ 26 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے