?️
سچ خبریں:امریکہ کی ایران کے خلاف جنگی پالیسی میں اسٹریٹجک الجھن کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں۔
گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چینی ماہر لی وی جیان کے مطابق امریکہ ایران کے خلاف جنگ میں بڑھتے اخراجات اور اسٹریٹجک بن بست کا شکار ہے اور بیک وقت دباؤ برقرار رکھتے ہوئے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہا ہے۔
گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی انجمن برائے مغربی ایشیا مطالعات کے نائب سربراہ لی وی جیان نے کہا ہے کہ امریکہ اب اس نتیجے پر پہنچ چکا ہے کہ جنگ جاری رکھنے سے اس پر بڑھتے ہوئے اخراجات کا بوجھ پڑے گا، تاہم وہ کھل کر اپنی ناکامی یا اہداف کے حصول میں ناکامی کا اعتراف کرنے کو تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے فوجی موجودگی میں اضافہ اور طاقت کا مظاہرہ درحقیقت جنگ کو مزید بڑھانے کی تیاری سے زیادہ عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو نقصان سے بچانے اور تاثر کو کنٹرول کرنے کی کوشش ہے۔
لی وی جیان کے مطابق واشنگٹن کی "دوہری پیغام رسانی” کی پالیسی، جس میں ایک طرف فوجی کارروائیوں میں کمی کی بات کی جاتی ہے اور دوسری طرف فوجی موجودگی کو برقرار یا بڑھایا جاتا ہے، دراصل ایران پر دباؤ برقرار رکھنے اور بیک وقت جنگ سے نکلنے کے راستے کھلے رکھنے کی حکمت عملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ طرزِ عمل اس مشکل صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے جس میں امریکہ نہ تو فیصلہ کن فتح حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور نہ ہی سیاسی اور سفارتی نقصان اٹھائے بغیر مکمل پسپائی اختیار کر سکتا ہے۔
چینی ماہر کے مطابق واشنگٹن اس وقت اس کوشش میں ہے کہ وہ فوجی دباؤ جاری رکھنے اور جنگ سے نکلنے کے لیے کوئی راستہ تلاش کرنے کے درمیان توازن قائم رکھے، اور یہ تمام اقدامات دراصل ایک اسٹریٹجک بن بست میں اپنی ساکھ بچانے کی کوشش کا حصہ ہیں۔


مشہور خبریں۔
سیاسی عدم استحکام اور کڑی اقتصادی پالیسیاں معاشی تنزلی کا سبب بنیں، حکومت کا اعتراف
?️ 8 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ سیاسی عدم
جون
لبنان اور اسرائیل کے براہِ راست مذاکرات کی ناکامی کی ۷ بڑی وجوہات
?️ 11 جون 2026سچ خبریں: لبنان کی حکومت نے گزشتہ ماہوں کے دوران اسرائیل کے ساتھ
جون
مشرقی افغانستان میں ڈرون حملہ
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ایک ڈرون نے مشرقی افغان
دسمبر
الازہر یونیورسٹی کی ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کی فلسطین کو تسلیم کرنے کی حمایت
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: الازہر یونیورسٹی نے ایک بیان میں ناروے، آئرلینڈ اور اسپین
مئی
حکومت پنجاب کی سیلاب متاثرہ علاقوں کے شہریوں سے محفوظ مقامات پر منتقلی کی اپیل
?️ 29 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سیلابی صورت حال
اگست
اسماعیل ہنیہ کے قاتل کے بارے میں ایکسیوس کا دعویٰ
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: Axios ویب سائٹ نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کے
اگست
صیہونیوں کو اسرائیل کے مستقبل کے لیے 3 بڑے خطرات کی فکر
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: یش عتید پارٹی کے موجودہ رکن یعقوب پاری نے عبرانی
مارچ
اسرائیل ایرانی میزائلوں کے ملبے تلے / ہلاکتوں کی چونکا دینے والی تعداد
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں
جون