بھارت کے پاس جنگ کرنے کی ہمت و طاقت ہی نہیں، نیر اعجاز

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار نیر اعجاز نے کہا ہے کہ جنگ کسی بھی ملک اور قوم کے لیے اچھی نہیں ہوتی، تاہم بھارت میں اتنی طاقت اور ہمت ہی نہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ جنگ کرے۔

نیر اعجاز نے حال ہی میں ’سماء ٹی وی‘ کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

نیر اعجاز نے ماضی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بنائے گئے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ڈراموں میں کام کرنے کے تجربے پر بھی بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ماضی میں ’لاگ‘ نامی ڈرامے میں بھارتی فوجی میجر کے کردار کو کافی سراہا گیا اور انہوں نے بھی جان لگا کر خود کو ظالم بھارتی میجر کے طور پر پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے کردار نے بہت سارے مظلوم کشمیریوں کو قتل کیا ہوتا ہے، ان کے کردار کی کوشش ہوتی ہے کہ کوئی بھی کشمیری پاکستان کا نام نہ لے اور پاکستان سے اظہار محبت نہ کرے۔

اداکار کے مطابق ماضی میں ایسے کردار اور ڈرامے اس لیے بھی مقبول ہوتے تھے کیوں کہ اس وقت کردار میں ڈھل جانے کے لیے اداکار کے پاس وقت ہوتا تھا، اسے کئی دن پہلے ہی بتا دیا جاتا تھا کہ آپ کو کاسٹ کرلیا گیا ہے، اب کاسٹ کرنے سے چند گھنٹے قبل فون کرکے بلالیا جاتا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تازہ کشیدگی اور جنگ کی افواہوں کے سوال پر نیر اعجاز کا کہنا تھا کہ فنکار بھی جنگ سمیت دیگر معاملات پر ایسے ہی پریشان ہوتے ہیں، جسے عام پاکستان ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ریاستی انتخابات میں جیتنے کے لیے سازشیں کر رہا ہے اور وہ اپنے عوام کے جذبات سے بھی کھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام تو نریندر مودی کی سازش اور عوام کے جذبات سے کھیلنے کی مذمت کر رہا ہے لیکن وہاں کے لوگ نہیں کر رہے، اس لیے بھارتی عوام کو بھی ان کی سازش کو سمجھ کر ان کی مذمت کرنی چاہیے۔

اداکار کا کہنا تھاکہ اگرچہ بھارت جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن ان کے خیال میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ نہیں ہوگی، جنگ اتنا آسان کام نہیں۔

نیر اعجاز نے کہا کہ دونوں ممالک غیر ترقی یافتہ ہیں، ان کے پاس اتنے وسائل نہیں لیکن بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ اگر پاکستانیوں کا ہاتھ اٹھ گیا تو پھر خیر نہیں۔

اسی دوران انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس جنگ کرنے کی ہمت اور طاقت تک نہیں، دونوں ممالک کے درمیان جنگ نہیں ہوگی۔

مشہور خبریں۔

سوڈان میں سعودی عرب اور امارات مخالف مظاہرے

?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:ہزاروں سوڈانی باشندوں نے خرطوم میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر

اسٹاک ایکسچینج میں 877 پوائنٹس کی زبردست تیزی، پہلی بار 77 ہزار کی سطح عبور

?️ 14 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز زبردست

مقبوضہ کشمیر میں روہنگیا مسلمانوں کی مشکلات میں شدید اضافہ، بھارتی حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین نہیں دی جارہی

?️ 28 مئی 2021جموں (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں روہنگیا مسلمانوں کی مشکلات میں شدید

یمن میں ہزاروں افراد کی ریلی، مسلح افواج کی حمایت اور ایران کے کردار کو خراج تحسین

?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں:یمن کے دارالحکومت صنعاء کے میدان السبعین میں ہزاروں افراد نے

ڈک چینی نے ٹرمپ کی طاقتوں کو ہموار کیا

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: گارڈین اخبار نے ایک نوٹ میں کہا ہے کہ ڈک

صیہونی حکومت نے کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی

?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: المیادین کے رپورٹر نے چند منٹ قبل اعلان کیا کہ صیہونی

اسلامی تعاون تنظیم کی الخلیل میں صیہونی اقدامات کی شدید مذمت، 1500 فلسطینیوں کی جبری بے دخلی پر تشویش

?️ 25 اکتوبر 2026سچ خبریں:اسلامی تعاون تنظیم نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں

رفح کے مشرق میں حملوں کا تسلسل

?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیلی لڑاکا طیاروں اور توپ خانے نے بدھ کی صبح سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے