اسرائیل کی مخالفت پر بیلا حدید اور انکے اہل خانہ کو جان لیوا دھمکیاں موصول

?️

نیویارک: (سچ خبریں) فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید اور ان کے اہل خانہ کو غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے خلاف مسلسل آواز اٹھانے کی وجہ سے ایک بار پھر قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں بیلا حدید نے اسرائیلی وزیر کو فلسطین مخالف بیان دینے پر سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لے لیا تھا، انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں فلسطین کے وجود سے انکار کرنے والی اسرائیلی وزیر کو اپنے والد کا پاسپورٹ چیک کرنے کی پیشکش کی تھی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب فلسطینی نژاد امریکی ماڈل نے فلسطین کی حمایت کی ہو بلکہ اس سے قبل بھی بیلا حدید اور ان کی بہن جیجی حدید بھی اسرائیلی نسل کشی کے خلاف مسلسل آواز بلند کرتی رہی ہیں۔

تاہم اب انہیں اور ان کے اہل خانہ کو اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرنے کی وجہ سے قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔

انہوں حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میرے اہل خانہ کو فلسطینی ہونے اور اسرائیل کی کھل کر مخالف کرنے کی وجہ سے دھمکیاں موصول ہورہی ہیں، لیکن انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ خوفزدہ ہوکر خاموش نہیں بیٹھیں گی۔ 

مشہور خبریں۔

چوہدری نثار نے بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف اٹھالیا 

?️ 26 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ

اسرائیلی سیاسی نظام پر عوام کے اعتماد میں گہرا بحران

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں یونیورسٹی آف حیفا کی جانب سے کیے

پی پی پی، (ن) لیگ پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے دستبردار

?️ 23 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) اپوزیشن جماعتوں نے پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب

سویڈن ؟ سویڈن ؟ سویڈن ؟

?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:اسلامی تعاون تنظیم نے اتوار کو اس تنظیم میں سویڈن کے

کل کے جنگ طلب آج کے انسانی حقوق کے دعویدار

?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:کچھ اموات کو دوسروں سے زیادہ اہم نہیں سمجھا جا سکتا

فلسطین سے متعلق مواد دکھانے پرامریکی سیاستدانوں کا ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ

?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینیوں اور حماس سے متعلق مواد کی تشہیر پر متعدد

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 17 ملازمین کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم شرپسندوں کیخلاف درج

?️ 11 جنوری 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)

الیکشن کمشنر کا مسلم لیگ ن کے درخواست پر نئاتج روکنے کا حکم

?️ 20 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} صوبہ پنجاب کی قومی اسمبلی کے حلقہ این

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے