?️
لاہور: (سچ خبریں) اسٹیج اداکارہ و ماضی کی مقبول رقاصہ غزالہ عرف نرگس پر شوہر کی جانب سے تشدد کیے جانے کے حوالے سے حیران کن انکشافات سامنے آگئے۔
نجی ٹی وی چینل سما ٹی وی کے خصوصی پروگرام میں نرگس پر شوہر کے مبینہ تشدد اور ان کے درمیان تنازع پر بات کی گئی، جس سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔
پروگرام میں بتایا گیا کہ نرگس کے شوہر کے ایک اور اداکارہ و رقاصہ مریم علی سے تعلقات استوار ہو چکے ہیں اور اسی وجہ سے نرگس اور ان کے شوہر کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے جھگڑے جاری ہیں۔
پروگرام میں دعویٰ کیا گیا کہ مریم علی بھی ماضی کی مقبول رقاصہ ہیں اور انہوں نے چند سال رقص کرنے کے بعد ٹی وی میزبان آفتاب اقبال سے شادی کی تھی، جن سے انہیں دو بچے بھی ہیں لیکن بعد ازاں ان کی طلاق ہوگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ طلاق کے کئی سال بعد اب مریم علی کے تعلقات نرگس کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر سے استوار ہو چکے ہیں، اس پر نرگس اپنے شوہر کو خبردار بھی کرتی رہیں لیکن ان کے شوہر نے ان کی بات نہ مانی۔
رپورٹ کے مطابق نرگس نے اپنے شوہر کو مریم علی کے ساتھ نامناسب حالت میں پکڑا، جس کے بعد شوہر نے اداکارہ پر تشدد کیا اور اب اداکارہ کا دعویٰ ہے کہ شوہر نے ان کی دولت اور سونا بھی ہتھیا رکھا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اداکارہ نرگس کی بھی انسپکٹر ماجد سے تیسری شادی ہے، اس سے قبل ان کی دو شادیاں طلاق پر ختم ہوچکیں۔
پروگرام میں دعویٰ کیا گیا کہ نرگس ماضی میں اسٹیج تھیٹرز پر نامناسب اور فحش رقص کرنے کے الزام میں گرفتار بھی ہوتی رہی ہیں جب کہ ان پر ایک انسپکٹر کے قتل کا الزام بھی لگایا جاتا رہا ہے۔
پروگرام میں بتایا گیا کہ اب نرگس اور ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر کے درمیان تنازع بڑھ چکا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا جب کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب بھی معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان پر شوہر نے بدترین تشدد کیا اور انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی۔
بعد ازاں پولیس نے نرگس کی فریاد پر مقدمہ دائر کرکے ملزم کی گرفتاری کی کوششیں شروع کردی تھیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل حزب اللہ سے شکست کے بعد جنگ بندی کی فکر میں
?️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی حلقوں کی جانب سے اسرائیلی فوج اور کابینہ پر
نومبر
یوم مزدور پر جرمن یونینوں کا زور ہڑتالوں کے تسلسل پر
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:جرمن یونینوں نے آجروں کے ساتھ سخت مذاکرات جاری رکھنے کا
مئی
غزہ کی جنگ انتہائی سخت ہے، "گوتریس” اسرائیل کی شکست کا منتظر تھا: اسموتریچ
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: صیہونی ریجم کے وزیر خزانہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری
جون
تل ابیب میں سابق امریکی سفیر کی صیہونی عرب دوستی کی ذمہ داری
?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت اور عربوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے
مئی
حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کی پابند ہے، قانونی ماہرین
?️ 4 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قانونی ماہرین نے سپریم کورٹ کی جانب سے
اپریل
ریاض-واشنگٹن کے درمیان نئےدفاعی معاہدے
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: بائیڈن حکومت ارستان کے ساتھ اپنا دفاعی معاہدہ مکمل کر رہی
جون
ڈالر کی حالت زار؛روس کیا کہتا ہے؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: روسی صدر نے برکس سربراہی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے
اگست
جنگ بندی کے بغیر اسرائیلی قیدی غزہ سے زندہ واپس نہیں آئیں گے: حمدان
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے صہیونی
ستمبر